Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں 7 سالہ بچے ابان کے قاتل نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فلم دیکھ کر سیکھا کہ قتل کیسے کرتے ہیں۔
دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ میں نے کچن سے چھری اٹھا کر جیب میں رکھی اور ابان کو لے کر گھر سے نکل گیا اور سنسان جگہ پر لے جاکر ابان کو پیچھے پکڑا اور قتل کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے کے مطابق قاتل صفیان نے بھارتی فلموں اور ڈراموں سے متاثر ہوکر قتل کی واردات کی، پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے مزید تفتیش کیلئے ماہر نفسیات کی بھی مدد لیں گے اور کیس کو آگے بڑھائیں گے۔

Ø¨Ú¾Ø§Ø±ØªÛ ÙÙÙ Ø³Û Ø·Ø±ÛÙÛ Ø³ÛÚ©Ú¾ کر Ø§Ø¨Ø§Ù Ú©Ù ÙØªÙ Ú©ÛØ§Ø ÙÙØ²Ù
ÙØ²Ûد Ù¾ÚÚ¾ÛÚº

ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم "اینمل" اور کرائم پیٹرول دیکھ کو قتل کی منصوبہ بندی کی،ملزم نے بتایا کہ وہ بھارتی فلموں اور کرائم پیٹرول میں دیکھتا تھا کہ کیسے قتل کرتے ہیں۔
ملزم نے حال ہی میں ریلیز بھارتی فلم اینمل میں قتل کے سین کو کاپی کیا اور اسی طرح سے مقتول ابان کے گلے میں چھری پھیری۔فلم میں بھارتی اداکار رنبیر کپور جس طرح قتل کرتا ہے ملزم نے اسی طرح سے اپنے چھوٹے کزن کو قتل کیا۔
ملزم سفیان نے بتایا کہ وہ ابان کا ہاتھ پکڑ کر اسے گھر سے باہر لیکر گیا،اس نے کچن سے چھری اٹھا کر جیب میں رکھ لی تھی، ملزم نے دھوبی گھاٹ سنسان جگہ پر آبان کو پیچھے سے پکڑا اور چھری گلے پر پھیر دی اور واردات کے بعد چھری دھو کر واپس کچن میں رکھ دی۔ملزم سفیان نے بتایا تھا کہ مقتول ابان اسکی شکایت اسکے ماموں کو لگاتا تھا جسکی وجہ سے اسے ماموں سے ڈانٹ پڑتی تھی۔

7 سالہ بچے کو ملزم نے بھارتی فلمیں دیکھ کر قتل کرنے کا منصوبہ بنایا
کراچی فیڈرل بی ایریا میں7سالہ بچے کو ملزم نے...

- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/6bSKcNC/anima1h1h1.jpg