
بھارت میں 10 مسافر طیاروں میں بم کی موجودگی کی جھوٹی اطلاعات کے سامنے آنے کے بعد ایئر پورٹس پر ہلچل مچ گئی، متعدد پروازوں کو معطل کردیا گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کم از کم 10 انڈین مسافر جہازوں میں بم کی موجودگی کی جھوٹی اطلاعات نے دنیا کے مختلف ایئرپورٹس پر افراتفری مچادی ہے، جس کے نتیجے میں کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں اور متعدد پروازوں کے روٹس تبدیل کردیئے گئے ہیں۔
یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب منگل کو سنگاپور کی ایئر فورس نے بھارتی طیارے میں بم کی موجودگی کی اطلاع ملنے پرایئر انڈیا ایکسپریس کے طیارے کی حفاظت کے لیے دو لڑاکا طیارے فضا میں بھیجے، تاکہ اسے آبادی سے دور لے جا سکیں۔
اسی روز ایئر انڈیا کے دہلی سے شکاگو جانے والے طیارے کوحفاظتی اقدامات کے تحتایک کینیڈین ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا، ایئر انڈیا کے علاوہ انڈی گو، سپائس جیٹ، اور اکاسا فلائٹس کو بھی بم کی موجودگی کی جھوٹی اطلاعات دی گئی تھیں۔
۔ بی بی سی کے مطابق اس معاملے پرانڈین حکومت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن اور بیورو آف سول ایوی ایشن سیکیورٹی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، مگر ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔
بھارتی انتظامیہ نے جھوٹی اطلاعات ملنے کے بعد متعدد پروازوں کو منسوخ جبکہ کچھ پروازوں کے روٹس کو تبدیل کیا گیا، دوسری جانب بھارتی قانون نافذ کرنے والے اداروں نےجعلی اطلاعات دینے کےجرم میں ایک شخص کو گرفتار کرکے متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو معطل بھی کروادیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/17indian flighstskjdjhd.png