
بھارتی میڈیا بوکھلاہٹ میں پریشان ہوگیا، ہردیپ سنگھ کے قتل کا الزام بغیر کسی ثبوت پاکستانی خفیہ ایجنسی پر عائد کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاکستان اور پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کیخلاف ایک اور جھوٹا پراپیگنڈہ شروع کردیا، کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق ہونے کے باوجود بھارتی میڈیا اس معاملے میں پاکستان کو گھسیٹنے کی ناکام کوشش میں مصروف ہے۔
https://twitter.com/x/status/1706997786636599594
بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر بغیر کسی ثبوت و تحقیق کے پاکستان اور پاکستانی ایجنسیوں پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ہے اور سکھ رہنما کے قتل کا الزام بھی آئی ایس آئی پر لگادیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1706984530626977801
خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کا پاکستانی ایجنسیوں پر الزام لگانے کا یہ پہلا موقع نہیں ہے، اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے کیلئے اکثر و بیشتر واقعات خود سے گھڑ بھی لیتا ہے، پھر اس کیلئے کبھی غباروں کو پاکستانی خطرہ قرار دیتا ہے تو کبھی کبوتوں کو پاکستانی ایجنسیوں کے جاسوس قرار دے دیتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2bhartimediapropaganda.png