بھارت: بریانی میں لیگ پیس نہ ملنے پر شادی ہال میدان جنگ بن گیا

leghi11h1i1h1.jpg


بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی ہال میدان جنگ بن گیا, وجہ باراتیوں کو لیگ پیس نہ ملنا تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق بریلی میں باراتیوں کو پیش کی گئی چکن بریانی میں رانیں غائب تھیں جس پر جھگڑا شروع ہوا جو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔

باراتیوں نے دلہن والوں کے ساتھ بریانی میں مرغی کی ران نہ ملنے کا معاملہ اٹھایا اور جب ان کا مطالبہ پورا نہ کیا گیا لوگ آپس میں گتھم گتھا ہوگئے,سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کوئی کرسیاں اُچھال رہا ہے تو کوئی لاتیں اور گھونسے چلاتا نظر آ رہا ہے۔

دھینگا مشتی کے دوران کئی مہمان پتیلے میں بھی جا گرے۔ویڈیو میں مردوں کو آپس میں لڑتے ہوئے جبکہ خواتین کو موقع سے جان بچا کر فرار ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق باراتیوں اور دلہن والوں میں آدھے گھنٹے تک لڑائی جاری رہی جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور صورتحال کو کنٹرول کیا,دولہے نے طیش میں آ کر شادی سے انکار کا اعلان کیا اور بارات واپس لے کر گیا۔