
سابق بھارتی وزیر پرتھا چترجی کے قریبی ساتھی کے گھر سے خزانہ برآمد ہوگیا، کروڑوں روپے کا کیش ، پانچ کلو سونا اور سونے کے بسکٹ بھی مل گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کلکتہ میں گرفتار ہونے والے وزیر پرتھا چترجی کے قریبی ساتھی ارپیتا مکھرجی کے چار گھر وں پر چھاپے کے دوران کالے دھن کا سراغ ملا جس کے بعد18 گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نےپچاس کروڑ روپے کا کیش، پانچ کلو سونے کے زیورات، بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی اور سونے کے بسکٹ برآمد کیے۔
برآمد کیا گئی رقم کو تین مشینوں کی مدد سے گنا گیا، اور تمام سامان10 ٹرکوں میں ارپیتا مکھر جی کے گھر سے منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ اسکول جاب اسکینڈل میں ارپیتھا مکھرجی پر سرکاری نوکریاں فروخت کرنے اور تبادلوں کے عوض بھاری رشوت لینے کاالزام تھا، ان کے ساتھی وزیر پرتھا چترجی کو بھی بدعنوانی کے الزام میں بنگال کے وزیر اعلی ممتا بینر جی نے معطل کردیا تھا، دونوں ملزمان کو 23 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/cash-india-minister-aa.jpg