بھارت میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگائے جانے کے بعد اب بھارت کی درخواست پر ہی وزیر دفاع خواجہ آصف کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں کہاکہ میرا انسٹا گرام اکاؤنٹ انڈیا کی درخواست پر بلاک کردیا گیا ہے، یہ ہمارے بیانیے کی فتح ہے۔
https://twitter.com/x/status/1916878922098384950
صحافی محمد عمیر نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ملک میں یہ جو ٹویٹر بند ہے یہ کس کے بیانئیے کی جیت ہے خواجہ صاحب؟
https://twitter.com/x/status/1916911968449138819
وجیہہ ثانی نے ردعمل دیا کہ سر پاکستان میں تمام پاکستانیوں کا ٹوئٹر بلاک ہے۔ مہربانی کرکے کھلوادیں۔
https://twitter.com/x/status/1916899467296673840
شہباز گل نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بے شرم آدمی خود پورے پاکستان کا ٹوئیٹر بلاک کیا ہوا ہے۔ وہ کس کے بیانیہ کی فتح ہے ؟ وہاں کیوں نہیں مانتے کہ وہ بھی بھی بیانیے کی فتح ہے
https://twitter.com/x/status/1916901306582630836
فرحان منہاج نے لکھا کہ یعنی جس کو بلاک کیا جائے وہ اس کے بیانیے کی فتح ہوتی ہے
https://twitter.com/x/status/1916887053616169372
نئیر ذکریا نے کہا کہ سر جی ہم پچیس کروڑ پاکستانیوں کا ایکس بند ہے آٹھ فروری کے انتخابات کے بعد سے جب نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا عوام اسے بھی اپنے بیانیے کی جیت سمجھیں یا جمہوری عمل میں حصہ لینے والے ابھی بھی ڈیجیٹل دہشت گرد ہی چل رہے ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1916922366988320891
سحرش منیر نے کہا کہ چچا اس کا مطلب ہے پاکستان میں جن صحافیوں کے یوٹیوب بینک اکاونٹ بند ہوئے وہ ان کے بیانیے کی فتح ہے؟؟
https://twitter.com/x/status/1916906519091679410
ذیشان مہمند نے تبصرہ کیا کہ پھرپاکستان میں ایکس بند ہونا آپ کے مخالفین کے بیانیے کے سچ کی فتح ہے؟26 ویں ترمیم کرکے انصاف کا راستہ روکنا آپ کے مخالفین کے بیانیے کے سچ کی فتح ہے؟انتخابی عذداری کا فیصلہ رک جانا کیا آپ کے مخالفین کے بیانیے کے سچ کی فتح ہے؟
https://twitter.com/x/status/1916889570857435205
عرفان االحق کا کہنا تھا کہ آپ نے اپنے ہی پاکستانیوں کا ٹوئٹر (ایکس) بلاک کیا ہوا ہے زرا اب اس نا انصافی کو محسوس کریں اور اب تو یہ پابندی ختم کریں۔
https://twitter.com/x/status/1916903828206583991
نوشین یوسف نے طنز کیا کہ سر ہمارا ٹوئیٹر بھی پاکستان میں بلاک ہے
https://twitter.com/x/status/1916912841845625300
اویس حمید نے تبصرہ کیا کہ بالکل اسی طرح پاکستان میں ایکس کا بلاک کر دیا جانا تحریک انصاف کے بیانیے کی فتح ہے۔
https://twitter.com/x/status/1916905008005624158 https://twitter.com/x/status/1917199353661280394
Last edited by a moderator: