
پاک فوج زندہ باد, پاکستان کی مسلح افواج ہر میدان میں ملک کا نام روشن کرتی, پاک آرمی بہادری اور دلیری کی مثال جتنی دی جائے اتنی کم ہے یہ ہی وجہ ہے کہ پڑوسی ملک چاہے لاکھ پاکستان کے خلاف ہو لیکن پاک فوج کی بہادری کو دراہے بنا نہیں رہ سکا.
بھارت کے سابق آرمی چیف اور فیلڈ مارشل سیم منیکشا 1971 کی جنگ میں پاکستان آرمی کی بہادری کے معترف نکلے، انہوں نے کہامشرقی پاکستان میں تعینات پاکستانی فوج نے جنگ نہایت بہادری سے لڑی، حالات پاک فوج کے حق میں نہیں تھے کیونکہ وہ اپنے فوجی اڈوں سے ہزاروں میل دور تھے۔
سابق بھارتی آرمی چیف نے 16 دسمبر 2020میں بی بی سی کو انٹرویو میں پاک فوج کی تعریف کی تھی، سیم منیکشا نے پاک بھارت 1971کی جنگ کے دوران ہندوستانی فوج کی کمان کی تھی۔بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے سیم منیکشا نے کہا کہ مشرقی پاکستان سے لڑنے کیلئے تعینات ہندوستانی فوجیوں کی تعداد مشرقی پاکستان میں پاکستانی فوجیوں کی تعداد سے کئی گنا زیادہ تھی۔
16دسمبر 1971تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب پاکستان کو دشمنوں کی سازشوں نے دو لخت کر دیا، پاکستان کے وجود سے انکاری بھارت کی سازش نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا۔
سانحہ مشرقی پاکستان16دسمبر 1971ء کو پیش آیا تھا۔1971ء ہی میں 26 مارچ کو بھارت کی ناپاک سازشوں کے نتیجے میں جنگ کا آغاز ہوا اور 16 دسمبر کو مشرقی پاکستان علیحدہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں پاک وطن آبادی اور رقبے کے لحاظ سے ایک بڑی ریاست سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
آج سقوط ڈھاکا کو 52 برس مکمل ہو چکے ہیں جب کہ اس کے محرکات میں بھارت کے مذموم اور ناپاک عزائم بھی دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔
مشرقی پاکستان کو علیحدہ ہوئے 52 برس بیت چکے ہیں، تاہم اس کی تلخ یادیں تازہ اور دلوں پر لگنے والے زخم آج بھی ہرے ہیں۔ملک کے دولخت ہونے کی یہ افسوس ناک تاریخ ماضی سے سبق سیکھنے اور دشمن کی چالوں سے خبردار رہنے کی یاد دہانی کراتا ہے۔
52 سال بعد بھی آج بہ حیثیت مجموعی ہم سیاسی، سماجی، حکومتی اور ہر سطح پر ان ہی غلطیوں کو دہرا رہے ہیں، جس کی وجہ سے پہلے پاکستان دولخت ہوا۔آج بھی دشمن کی سازشوں اور سیاسی مفادات کے نام پر قسم کو سیاسی، لسانی اور علاقائی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ قوم کو یاد رکھنا ہوگا کہ اگر ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے اپنے لیے درست رہنماؤں کا انتخاب نہ کیا گیا اور آزمائے ہوؤں کو دوبارہ آزمایا گیا تو ملک کے حالات کبھی تبدیل نہیں ہو سکتے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3samamannekjajhshs.png