بیروزگاری کی انتہا,چند سو آسامیوں پر بھرتی کیلئے 30ہزار سے زائدامیدوار

FlSpQrSX0AAGU1C

ملک میں بیروزگاری اپنی انتہا کو پہنچ گئی ہے،اس کا اندازہ اسلام آباد پولیس میں ہونے والی بھرتیوں کے تحریری امتحان دینے کیلئے آنے والے امیدواروں کی تعداد دیکھ کر بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے محکمہ میں 1ہزار667 بھرتیوں کیلئے درخواستیں وصول کی تھیں، ملک بھر سے 30 ہزار سے زائد مر د وخواتین امیدواروں نے ان آسامیوں کیلئے درخواستیں جمع کروائیں، اسلام آباد پولیس نے امیدواروں کے انتخاب کیلئے تحریری امتحان کا انعقاد کیا اور اس کیلئے اسلام آبادکےا سٹیڈیم کا انتخاب کیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1609097073949040641
https://twitter.com/x/status/1609116753933619201
اسلام آباد پولیس نے امتحان دینے کیلئےجمع ہونے والے امیدواروں کی تصاویر اور ویڈیوز مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر جاری کیں اور بتایا کہ مجموعی طور پر 30ہزار سے زائدامیدوار تحریری امتحان دینے کیلئے پہنچے،تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیڈیم ان امیدواروں سے کھچا کھچ بھر گیا ہے۔

FlSpQcbXEAAWXvV


https://twitter.com/x/status/1609092243897335808
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تحریری امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کو سیلکشن کےدیگر مراحل میں سے گزرنا ہوگا، تمام مراحل میں بہترین اہلیت کے حامل امیدواروں کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیا جائے گا

FlSpQI4XEAIW70_


https://twitter.com/x/status/1609118962066784258
https://twitter.com/x/status/1609125311118991365
 
Last edited:

Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
ہر جگہ ایک ہی صورت حال ہے۔ ہمیں نوجوانوں کے لیے نئی راہیں تلاش کرنا ہوں گی۔ ہمارے تمام مسائل کا جواب آئی ٹی اور ہنر مند افراد کو برآمد کرنا ہے۔
 

waseem137

Minister (2k+ posts)
ہر جگہ ایک ہی صورت حال ہے۔ ہمیں نوجوانوں کے لیے نئی راہیں تلاش کرنا ہوں گی۔ ہمارے تمام مسائل کا جواب آئی ٹی اور ہنر مند افراد کو برآمد کرنا ہے۔
جب تک فوج سیاست سے دفعہ دور اور طاقت عوامی نمائندوں کو منتقل نہیں کرے گی یہ ملک ایسے ہی جہالت اور پتھروں کے دور میں رہے گا۔