تحریک عدم اعتماد کی صورت میں درحقیقت ہمارا مقابلہ فوج سے تھا، فواد چودھری

1fawadchaudhfouuvonc.jpg

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی صورت درحقیقت ہمارا مقابلہ اپنی ہی فوج کے ساتھ کیونکہ جو حکومتیں مستحکم ہوں انہیں ایسے گھر نہیں بھیجا جاتا جیسے ہماری حکومت کو معزول کر دیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے پروگرام "ہارڈ ٹاک" میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ جو ہمارے اتحادی تھے انہیں کون کنٹرول کر رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو معاشی بحران اب پیدا ہو چکا یہ اسی سیاسی بحران کا نتیجہ ہے کیونکہ کوئی نہیں جانتا6 ماہ بعد یہاں کس کی حکومت ہو گی۔

https://twitter.com/x/status/1611683873523376130
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں لا سکتے۔ ہماری اتحادی جماعتوں کے طرز عمل سے واضح تھا کہ کہیں سے ملنے والی ہدایات پر عمل کر رہی ہیں۔ سب کو پتہ ہے ان جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ کنٹرول کرتی ہے اور ان کی پوزیشنیں کیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سیاست کو سیاستدانوں پر چھوڑ دینا چاہیے تھا، عمران خان واضح کہہ چکے کہ ہماری حکومت کو گھر بھیجنے میں جنرل باجوہ ملوث تھے۔ ہم نے امریکا میں پاکستانی سفیر کا سائفر پیش کیا ہے، پاکستانی سفیر نے اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو سے ملاقات کے بعد سائفر بھیجا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ امریکا سے جنگ چاہتے ہیں، ہم اچھے تعلقات چاہتے ہیں، کوئی پارٹی امریکا سے محاذ آرائی نہیں چاہتی، نہیں چاہتے کہ امریکا سمیت کوئی بھی ملک پاکستان کو ڈکٹیٹ کرے۔ ہم حکومت میں آئے تو امریکا سے تعلقات اچھے نہیں تھے۔

فواد چودھری نے کہا ہم نے افغان طالبان پر اثر ڈال کر لاکھوں غیر ملکیوں کا انخلا کرایا، اب جو گزر گیا وہ گزر گیا ہم امریکا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، یقیناً امریکا بھی پاکستان کی مقبول ترین جماعت سے تعلقات بہتر رکھنا چاہے گا۔ مگر یہ اس حکومت کی ناکامی ہے کہ افغانستان سے متعلق عمران کی پالیسی جاری نہیں رکھی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم الیکشن کیلئے انتظار کر سکتے ہیں لیکن حکومت الیکشن نہیں چاہتی، حکومت اسلام آباد تک میں بلدیاتی انتخابات نہیں چاہتی، ان کو علم ہے جب بھی الیکشن ہوا لوگ انہیں آؤٹ کر دیں گے، الیکشن پی ٹی آئی کی نہیں پاکستان کی ضرورت ہے کیونکہ سیاسی استحکام ہوگا تو ہی معاشی استحکام آئے گا جس سے حالات بہتر ہونے کی توقع ہے۔
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
دشمن چاہتا ہے کہ پاکستانی آپس میں لڑیں ، پی ٹی آئی کی اکثریت اس بات کو نہیں سمجھتی