ترکی-شام زلزلہ: ڈچ محقق کی 3 دن پہلے مہلک زلزلے سے ہزاروں ہلاکت کی پیش گوئی

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
ترکی-شام کا زلزلہ: ڈچ محقق فرینک ہوگربیٹس نے ہزاروں افراد کی ہلاکت سے صرف 3 دن پہلے مہلک زلزلے کی پیش گوئی کی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1621479563720118273 انہوں نے 3 فروری کو ایک ٹویٹ میں متنبہ کیا تھا کہ "جلد یا بدیر اس خطے (جنوبی وسطی ترکی، اردن، شام، لبنان) میں ~M 7.5 کی شدّت کا زلزلہ آئے گا۔" ان کی یہ پیشین گوئی صرف تین دن بعد سچ ثابت ہوئی جب 7.8. ترکی میں شدید زلزلہ، 4000 سے زائد افراد ہلاک

ان کا مزید کہنا تھا کہ وسطی ترکی میں آنے والے بڑے زلزلے سے متاثر ہونے والے ہر شخص کے لیے میرا دل دکھتا ہے۔ جیسا کہ میں نے پہلے کہا، جلد یا بدیر، یہ اس خطے میں 115 اور 526 کے سالوں کی طرح ہوگا۔ یہ زلزلے ہمیشہ اہم سیاروں کی جیومیٹری سے پہلے ہوتے ہیں، جیسا کہ ہمارے پاس 4-5 فروری کو آیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1622473107318398977
پاکستان کے حوالے سے بھی انہوں نے ٢٩ جنوری کی ایک پوسٹ کو ریٹویٹ کیا تھا جس میں عندیہ دیا گیا ہے کہ اگلے چھ دنوں میں پاکستان میں بھی زلزلہ کی سرگرمی دیکھی جا سکتی ہے.
https://twitter.com/x/status/1619828792612257792
 

Back
Top