
کراچی میں کار ساز حادثے کی ملزمہ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں محترمہ حادثے کے بعد ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ"تم میرے باپ کو نہیں جانتے"۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل کراچی میں کارساز روڈ سے ایک گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار باپ اور بیٹی جاں بحق ہوگئے تھے ، گاڑی کی ڈرائیور خاتون کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہےجو حادثے کے بعد جمع ہونے والے افراد میں سے کسی نے ریکارڈ کی ہے۔
ویڈیو میں خاتون کو اتنے بڑے حادثے کے بعد ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ان کے تاثرات اورگفتگو سے کسی بھی طرح کی شرمندگی یا ندامت کا عنصر نظر نہیں آرہا اور وہ ہجوم میں موجود لوگوں اور رینجرز اہلکار کے سامنے ڈٹ کر کھڑی نظر آرہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1827460175034294524
ویڈیو میں ملزمہ نتاشہ کو کسی فرد کے سامنے دھمکیاں دیتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے، نتاشہ کہتی ہے "تم میرے باپ کو نہیں جانتے"۔
https://twitter.com/x/status/1827600693089464784
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام کی جانب سے ملزمہ کی ذہنی حالت اور اس کی ڈھٹائی پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے، صارفین نے مذکورہ ویڈیو پر دل کھول کر تبصرے بھی کیے اور قانون پر سوالات بھی اٹھائے۔
https://twitter.com/x/status/1827590461717959129
https://twitter.com/x/status/1827462061263069269
https://twitter.com/x/status/1827571502956364108
https://twitter.com/x/status/1827610756344361100
خیال رہے کہ کراچی میں اسٹیڈیم کے قریب چند روز قبل ایک تیز رفتار گاڑی نے متعدد موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماری اور ایک دوسری گاڑی سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تاہم گاڑی چلانے والی خاتون مکمل طور پر محفوظ رہی، حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے تھے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2natatshakinaivideo.png