توشہ خانہ گھڑی کے خریدار عمرفاروق کو ہلال امتیاز کیوں دیا جارہا ہے؟

ahsnai11h1.jpg


معروف کاروباری شخصیت عمر فاروق کو بھی ہلال امتیاز کیلئے نامزد کردیا گیا ہے، عمر فاورق کو سماجی شعبے میں خدمات سرانجام دینے پر ہلال امتیاز دینے کی سفارش کی گئی۔

یہ وہی شخصیت ہیں جس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کی توشہ خانہ میں ملنے والی گھڑی انہوں نے بیچی،انہوں نے گھڑی میڈیا کو دکھاتے ہوئےکہا تھا کہ سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کے ذریعے سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کی قریبی دوست فرحت شہزادی سے دبئی میں دو ملین ڈالر کے عوض خریدا۔

لیکن تحریک انصاف نے اس دعوے کو مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ تحفے میں دی گئی گھڑی عمر فاروق نامی شخص کو نہیں بلکہ پاکستانی مارکیٹ کے ایک ڈیلر کو پانچ کروڑ ستر لاکھ روپے میں فروخت کی گئی تھی۔

عمرفاروق نے ایک اداکارہ صوفیہ مرزا سے شادی کی تھی، انکا پہلی بار نام عمران خان دور حکومت میں میں ایک ’انتہائی مطلوب‘ شخصیت کے طور پر سامنے آیا تھا۔

یہ وہ وقت تھا جب عمر فاروق کے خلاف اپنی بیوی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور بچوں کو زبردستی چھیننے کے الزام میں اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور انھیں اشتہاری بھی قرار دیا گیا تھا۔

اسی سلسلے میں ان کا نام دوبئی میں ہونے کی وجہ سے انٹرپول کی فہرست میں بھی ڈال دیا گیا تھا۔

عمرفاروق چونکہ پی ڈی ایم کے بہت قریبی سمجھے جاتے تھے اسلئے انکا مشکل وقت ختم ہونا شروع ہوگیا۔ نئی حکومت آئی تو انٹرپول نے عمر فاروق کا نام اپنی لسٹ سے نکال دیا تھا جبکہ لاہور کی مقامی عدالت نے انھیں جعلی شناختی کارڈ بنوانے اور اپنی ہی بیٹیوں کو اغوا کے الزام سے بھی بری کر دیا تھا۔

سوال یہ ہے کہ عمر فاروق کا نام کس نےایوارڈ لینے والوں کو فہرست میں شامل کیا اور انہیں کن خدمات کے عوض ہلال امتیاز دیا جارہا ہے؟ عام آدمی پوچھ رہا ہے کہ انکی خدمات کیا ہیں؟ کیا انکی خدمات یہی ہیں کہ وہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ گھڑی سامنے لیکر آئے؟

سرکاری اعزازات کے حوالے سے ناموں کی منظوری کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کے سربراہ اور وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ انھیں یاد نہیں کہ انھوں نے عمر فاورق کا نام ایوارڈ لینے والوں کو فہرست میں شامل کیا۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت دی کہ ہر صوبے کی اس ضمن میں ایک کمیٹی ہوتی ہے جو اپنی سفارشات ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی فہرست تیار کرنے والی کمیٹی کو بھیجتی ہے اور ایوارڈ حاصل کرنے والے ناموں کی فہرست تیار کرنے والی کمیٹی ناموں کو اپنے طور پر منتخب کر کے اس فہرست کو وزیر اعظم سیکریٹریٹ بجھوا دیتی ہے جہاں پر اسے حتمی شکل دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سیکریٹریٹ میں بھی اس فہرست میں مختلف لوگوں کے نام شامل کیے یا نکالے جاتے ہیں۔

احسن اقبال سے جب یہ سوال گیا کہ عمر فاروق کا نام کونسی خدمات کی وجہ سے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی فہرست میں ڈالا گیا تو احسن اقبال اس سوال کا جواب نہ دے پائے اور سارا ملبہ صوبائی سطح پر بنائی گئی سب کمیٹی پر ڈال دیا۔

جبکہ کمیٹی کے ایک رکن کی مختلف رائے ہے اسکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس یا وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ہی اس فہرست میں تبدیلی نہیں کی جاتی بلکہ ایوان صدر میں بھی جب اس فہرست کو حتمی نوٹیفیکیشن کے لیے بھجوایا جاتا ہے ۔

ایوارڈ کیلئے نامزد کرنیکا طریقہ کار کیا ہے اور نامزد کرنے سے پہلے کیا کیا جاتا ہے؟اس پر کابینہ ڈویژن کے ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ اس کی سماجی خدمات یا اگر وہ کوئی سرکاری ملازم ہو تو اس کا سروس ریکارڈ کو بھی چیک کیا جاتا ہے تاہم عمر فاورق کی سماجی خدمات کے بارے میں کوئی تفصیلات ابھی تک ریکارڈ پر نہیں آئیں۔
 

Sarkash

Chief Minister (5k+ posts)
Jab Tosha Khana say pineapple chori karnay wali ko CM banaya ja sakta hai tou phir is becharay ka kea kasoor hai 🤣

FrKUI6vWwAIhYcA.jpg:large
 

gre8nation

MPA (400+ posts)
Yeh Pakistan ki image bulding hey yeh shakas Norway ko fraud k cases mein matloob hey or hamaray fradiay issay hilal e imtiaz dey rahay hein.
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
Yeh Pakistan ki image bulding hey yeh shakas Norway ko fraud k cases mein matloob hey or hamaray fradiay issay hilal e imtiaz dey rahay hein.
اسے لئے تو اسے یہ میڈل ے رہے ہیں کہ اس نے کافروں کے ملک میں فراڈ کیا ہے
 

Back
Top