تونسہ: سرکاری اسکول کے گودام سے 43 ہزار سے زائد کتابیں چوری

Clipboard23.jpg

پنجاب کے ضلع تونسہ میں ایک سرکاری اسکول کے گودام سے 43 ہزار سے زائد سرکاری کتابیں چوری ہوگئی ہیں۔

واقعہ تونسہ کے بوائز ہائی اسکول میں پیش آیا، جہاں اسکول کے ویئر ہاؤس سے 43,665 کتابیں غائب ہوگئیں۔

تونسہ پولیس نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی شکایت پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق، چوری ہونے والی کتابیں رواں سال کے نصاب کے لیے تیار کی گئی تھیں، جو اسی ماہ سرکاری اسکولوں میں تقسیم ہونی تھیں۔

پولیس نے اسکول کے چوکیدار اور گودام کے ذمہ داروں سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ابھی تک کتابوں کی چوری کے واقعے کی وجوہات اور مجرمانہ عناصر کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
 

Back
Top