
تونسہ شریف: پولیس والد کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوئی تو اسکے 10 سالہ بچے کو پکڑکر حوالات میں بند کردیا۔۔ بچے کا قصور صرف اتنا تھا کہ اسکا والد تحریک انصاف کاکارکن تھا۔
تفصیلات کے مطابق بہادر ڈی پی او کے بہادر ایس ایچ او نے تونسہ شریف سے تعلق رکھنے والے اس ننھے بچے آکاش کو کل سے اس لیے حوالات میں رکھا ہے کہ اس کا باپ کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے
https://twitter.com/x/status/1691330374058561536
آکاش کو پولیس نے 20 گھنٹے حوالات میں رکھنے کے بعد رہا کردیا۔
اس پر صحافی رائے ثاقب کھرل نے تبصرہ کیا کہ آزادی کے دن دس سالہ آکاش سلاخوں پیچھے اس لیے تھا کہ اس کے والد تحریک انصاف کے ورکر ہیں۔اس پوسٹ کے بعد آپ لوگوں کو جواب مل جانا چاہیے کہ چودہ سالہ ارسلان کیوں جیل میں رہا اتنے دن۔
https://twitter.com/x/status/1691352516926046208
انہوں نے مزید کہا کہ حسن نثار صاحب کہا کرتے تھے اس نظام کے تیزاب سے غسل دینے کی ضرورت ہے: اور کسی محکمے کو غسل دیجیے یا نہ دیجیے پولیس کے محکمے کو ضرور دیجیے
جمشید دستی نے تبصرہ کیا کہ پی ٹی آئی کارکن اظہار نقوی کے 7 سال کے چھوٹے بیٹے کو پولیس اٹھا کر لے گئے اور حوالات میں بند رکھا ہے یہ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے،اس بچے کا کیا قصور ہے؟
https://twitter.com/x/status/1691309578531565568
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/taunah111.jpg