
پاکستان میں کام کرنے والی تین ٹیلی کام کمپنیوں کو پچھلے 10 سالوں میں مجموعی طور پر 25کھرب 21ارب 59کروڑ 70 لاکھ روپے کی آمدن کا انکشاف ہوا ہے
ان تین کمپنیوں نے مجموعی طور پر 7 کھرب 63 ارب 81کروڑ 30لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا ہے ان میں جاز، نیاٹیل اور زونگ نمایاں ہیں۔
نیا ٹیل نامی کمپنی کی 10 سالوں میں کل آمدن 37 ارب 6 کروڑ 60 لاکھ روپے رہی جبکہ ٹیکس کی ادائیگی 12 ارب 42 کروڑ روپے رہی
جاز نامی کمپنی نے نہ صرف سب سے زیادہ آمدن حاصل کی بلکہ سب سے زیادہ ٹیکس بھی ادا کیا، جو کہ مارکیٹ میں اس کی مضبوط پوزیشن کو ظاہر کرتا ہے۔
جاز نے 16کھرب 62ارب 98 کروڑ 70روپے کی آمدن ہوئی اور اس آپریٹر نے 5کھرب 2ارب 51کروڑ 10لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا۔ خیال رہے کہ وارد نامی کمپنی بھی کچھ عرصہ قبل جاز میں ضم ہوگئی تھی جس کے بعد وہ پاکستان کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی۔
علاوہ ازیں زونگ نے بھی اہم مالی کارکردگی دکھائی، وہ آمدن اور ٹیکس کی ادائیگی کے لحاظ سے دوسری بڑی کمپنی رہی۔زونگ نے 10 برس میں 8کھرب 21ارب 54کروڑ 40لاکھ روپے کمائے اور 2 کھرب 48ارب 88کروڑ 20لاکھ روپے ٹیکسوں کی صورت میں ادا کئے
اگرچہ نیا ٹیل کا حجم چھوٹا ہے، لیکن اس نے اپنی آمدن کے تناسب سے مناسب ٹیکس ادا کیا، نیا ٹیل نامی کمپنی اسلام آباد، راولپنڈی میں آپریٹ کرتی ہے اور زیادہ تر انٹرنیٹ سروسز مہیا کرتی ہے۔
اس لسٹ میں یوفون نامی موبائل کمپنی شامل ہیں جو ایک سرکاری کمپنی ہے اور صارفین کے لحاظ سے بڑی کمپنی شمار ہوتی ہے مگر اسکی سروسز پی ٹی سی ایل سے منسلک ہیں۔جبکہ ٹیلی نار نامی کمپنی بھی اسکا حصہ بن چکی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/naay1h124.jpg