ثاقب نثار کا جنرل فیض حمید سے رابطوں کا اعتراف، 9 مئی سے اظہار لاتعلقی

ansa1i11h2h2.jpg


تجزیہ کار انصار عباسی نے اپنی رپورٹ میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور جنرل فیض حمید کے درمیان رابطے پر اہم انکشاف کردیا,اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے پیر کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض سے اپنے رابطے کی تصدیق کی لیکن دوٹوک الفاظ میں کسی بھی غلط کام، 9 مئی کے واقعات یا پی ٹی آئی کی سیاست کسی تعلق ہونے کی تردید کی۔

رپورٹ کے مطابق ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میرا 9 مئی، پی ٹی آئی اور اس کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ بیرون ملک سے دی نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا عموماً ان کیخلاف جو کچھ کہا جاتا ہے اور جو الزامات عائد کیے جا رہے ہیں وہ سب "مکمل طور پر بے ہودہ" باتیں ہیں۔

انہوں نے کہا میرا جنرل فیض کے کسی بھی معاملے سے کوئی تعلق نہیں, لیکن واضح کیا کہ جنرل فیض کے ساتھ ان کا سماجی رابطہ ہے انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے جنرل فیض کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی تھی اور مختلف مواقع پر معمول کے مطابق نیک خواہشات اور خوشگوار باتوں کا تبادلہ کرتے رہے ہیں۔

سابق چیف جسٹس نے کہا ان کے اور ان کے خاندان کے شمالی علاقہ جات کے گزشتہ دورے کے موقع پر جنرل فیض نے بڑا خیال رکھا تھا, جب وہ چیف جسٹس سپریم کورٹ تھے اس وقت جنرل فیض اُن کے رجسٹرار سے ملاقات کرتے تھے اور کبھی کبھار صرف میرے لیے دیکھنے کے پیغامات ’’For Eyes Only‘‘ کے پیغامات بھیجتے تھے۔

ثاقب نثار نے واضح کیا جنرل فیض نے ان سے کبھی غیر منصفانہ یا غیر قانونی چیز طلب نہیں کی,وہ ہمیشہ میرا احترام کرتے تھے اور مجھ پر مہربانی کرتے تھے۔ تاہم ثاقب نثار نے واضح طور پر اس بات کی تردید کی کہ وہ 9 مئی, پی ٹی آئی کی سیاست یا بعض عناصر کی جانب سے اور سوشل میڈیا پر لگائے جانے والے الزامات میں کسی بھی طرح سے ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں, وہ 5 ستمبر کو پاکستان واپس آ رہے ہیں۔ ریٹائرڈ جسٹس نے یاد دلایا کہ گزشتہ سال جب زمان پارک لاہور کے ارد گرد موجود صورتحال کی وجہ سے اعتزاز احسن کو اپنے گھر پہنچنے میں مشکلات پیش آتی تھیں تو وہ میرے دفتر آتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اعتزاز کے علاوہ بعض اوقات خواجہ طارق رحیم بھی ان کے دفتر آیا کرتے تھے۔ لیکن یہ روابط خالصتاً سماجی نوعیت کے تھے, پیر کو دی نیوز میں شائع ہونے والی ایک خبر میں بتایا گیا تھا کہ آئی ایس آئی کے زیر حراست سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اور سابق چیف جسٹس پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں تھے۔ باخبر ذرائع کا کہنا تھا کہ حکام کی تحقیقات میں دونوں کے درمیان رابطے کی تصدیق ہوئی ہے۔ لیکن رابطوں کی نوعیت نہیں واضح ہوئی۔
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
ye to koi badi baat nahi, sub ISI chief, chief justice se rabta mein rahtey hain. kia General Nadeem ka rabta nahi hay Qazi Faez Essa se???
Actually chief justice kisi se rabta nahi karta, ye agency waley khud rabta kartey hain marzi kay faisley lainey kay liey
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)

جنرل فیض حیمد کیا بھارتی آرمی کا جنرل اور را کا چیف تھا جو اس سے رابطہ نہیں ہو سکتا؟؟
آجکل یہ جو سارے لفافے ندیم انجم اور فیصل نصیر کی گود میں بیٹھے ہیں او کی سارے حاجی نیں؟؟؟
Faiz Hameed say matlab nikal gaya hay, baqi line hazir karwa latay hain in patwariow ko.
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Faiz Hameed say matlab nikal gaya hay, baqi line hazir karwa latay hain in patwariow ko.

پآءجی ہاتھی جیوندا لکھ دا تے مویا سوا لکھ دا . فیض حمید نوں اے سارے لوگ بڑا ایزی لئے رئے نیں
ذرا دھُول بیٹھنے دیں اس نے ان سب پر ایسا رندا پھیرنا ہے کہ ان کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)

پآءجی ہاتھی جیوندا لکھ دا تے مویا سوا لکھ دا . فیض حمید نوں اے سارے لوگ بڑا ایزی لئے رئے نیں
ذرا دھُول بیٹھنے دیں اس نے ان سب پر ایسا رندا پھیرنا ہے کہ ان کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی
Faire ya patwari pareen paay jan gay.
 

Back
Top