جائیداد کی منتقلی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد،اطلاق یکم جولائی سے ہوگا

11prorooesggdhhjsh.png

وفاقی حکومت نے پہلی بارجائیداد کی فروخت ، منتقلی پر فائلرز اور نان فائلرز کیلئے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی ہے، ٹیکس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے فنانس بل 2024 کو صدر مملکت کی جانب سے دستخط کے بعد ایکٹ کی صورت میں نافذ کردیا ہے، بل یکم جولائی سے نافذ العمل ہوجائے گا ، بل کے تحت ریئل اسٹیٹ کی جائیدادوں کی فروخت پر پہلی بار ایف ای ڈی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے کے بعد بلڈرز اور ڈویلپرز کی پراڈکٹس پر 3 فیصد ایف ای ڈی عائد ہوگی ۔


بل کے تحت کمرشل پلاٹ فروخت کرنے پر 3 فیصد ایف ای ڈی وصول کی جائے گی، جائیداد دفروخت کرنے والا اگر فائلر ہو تو اس سے بھی 3 فیصد ایف ای ڈی لی جائے گی جبکہ لیٹ فائلر ز کیلئے ایف ای ڈی کی شرح 5 فیصد عائد کی گئی ہے اور نان فائلرز کیلئے 7 فیصد ایف ای ڈی مقرر کی گئی ہے۔

بل کے تحت اسلام آباد کے فارم ہاؤسز، بڑے گھروں پر کیپٹل ویلیو ٹیکس کی مد میں پانچ لاکھ روپے ٹیکس عائد ہوگا، 1 سے 2 ہزار گز کے رہائشی گھروں پر 10 لاھ اور 2 ہزار سے بڑے گھروں پر 15 لاکھ روپے ٹیکس لیا جائے گا، 2000 سے 4000 گز تک کے فارم ہاؤسز اور گھروں کی فروخت پر 5 لاکھ روپے کیپٹل ویلیو ٹیکس عائد کیا گیا ہے،4 ہزار گز سے بڑے گھروں و فارم ہاؤسز کی فروخت پر 10 لاکھ سی وی ٹی لی جائے گی۔

https://twitter.com/x/status/1806992987043369195