
جج صاحب کے بیٹے کو ناکے پر روکنے پر ایس پی ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او فارغ کر دیئے گئے
لاہور جلسے کے دوران سڑکیں بند تھیں اور پولیس ناکے لگاکر بیٹھے تھی پولیس اہلکاروں نے ایک جج کے بیٹے کو ناکے پر روکا تھا اور بدتمیزی بھی کی تھی
https://twitter.com/x/status/1838634280773431630
صحافی احمد وڑائچ کا اس خبر پر کہنا تھا کہ یہ خبر حقائق کے بالکل برعکس ہے، ہفتے کو5 بج کر پر محفوظ عالم انٹرچینج کے قریب ایک انتہائی معزز جج کی گاڑی کو روکا، گاڑی میں کمسن بچے تھے
ان کے مطابق پولیس والوں نے گالیاں دیں، 9 سالہ بچے کو گریبان سے پکڑ کر مارا، گاڑی پر مکے اور ٹھڈے برسائے
https://twitter.com/x/status/1838900316202578008
احمد وڑائچ کا مزید کہنا تھا کہ جج صاحب نےقانون یے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کیا کہ ججز کی فیملیز کی کون حفاظت کرے گا؟
احمد وڑائچ کے مطابق انکوائری میں ایس پی سمیت تمام پولیس افسران قصور وار تھے، اسی لیے معطل ہوئے۔
https://twitter.com/x/status/1838900319063031862
انکے مطابق افسران گزشتہ 2 دن سے معافی مانگتے پھر رہے تھے، معافی نہ ملنے پر ایسی خبریں چلیں
محمد عمیر کا کہنا تھا کہ اپنے جج کے بچوں سے بدتمیزی پر فوری ایس پی،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او معطل دوسری جانب پنجاب بھر میں لوگوں کی گھروں میں عزت محفوظ نہیں مگر وہاں چیف جسٹس خاموش ہیں
https://twitter.com/x/status/1838893046739394917
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/judgehi11h23.jpg