
جسٹس منصور علی شاہ کا فل کورٹ ریفرنس میں شرکت سے انکار پر مبنی رجسٹرار سپریم کورٹ کے نام لکھے گئے خط کے مندرجات منظرعام پر آگئے ہیں جن میں ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ججز ایک دوسرے کو خط لکھ رہے ہیں، جسٹس منصور علی شاہ نے جو خط لکھا، اس میں استعمال ہونے والی زبان سے انھوں نے پہلی بار اپنے مقام اور مرتبے کا خیال نہیں رکھا۔ انہوں نے خود کو چھوٹا ظاہر کیا۔ کاش وہ کل کا خط نہ لکھتے، ان کا عمرے پر چلے جانا ہی کافی تھا۔
https://twitter.com/x/status/1850145993377128914
انہوں نے کہا کہ26 ویں آئینی ترمیم کے جس مسودے کی منظوری دی گئی ہے وہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن اور تحریک انصاف کی قیادت نے مل کر بنایا اور ہم اس لیے متفق ہوئے کہ قومی یکجہتی سامنے آئے۔ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کسی کا ادھار رکھنے والے آدمی نہیں ہیں، امید ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی معاملات کو بہتر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ان کی بہنوں کی ضمانت پر ڈیل کی بات غلط ہے، 26 ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ پاکستان کو اب ماضی کی طرح چور راستوں سے نشانہ نہیں بنایا جا سکے گا اور سازشیں سر نہیں اٹھا سکیں گی۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھاکہ ملکی معاشی ترقی میں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، پاکستان بحرانی حالت سے باہر نکل آیا ہے اور اب ملک سیاسی ومعاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد حکومت بننے پر ڈیفالٹ کا خطرہ سر پر منڈلا رہا تھا تاہم مسلم لیگ ن نے سیاسی حقیقت کی روشنی میں ہر مرحلے پر بھرپور کردار ادا کیا اور سب کو ساتھ مل کر چلنے کی یقین دہانی کروائی۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کیا، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے توانائی بحران پر قابو پایا۔ نوازشریف کی قیادت میں پھلتے پھولتے پاکستان کو 2017ء میں ٹریک سے ہٹا دیا گیا، منتخب وزیراعظم کی حکومت کا غیرآئینی خاتمہ کیا تھا تاہم آج پنجاب اور وفاق میں ن لیگ کو بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ امید ہے 26 ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کی وجہ سے اب ملک کی خدمت کرنے والی حکومتوں کو غیرآئینی طور پر ختم کرنے کی چور راستے بند ہو گئے ہیں۔ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ماضی میں بہت سے کوششیں کی گئیں مگر اب وہ راستے بند کر دیئے گئے ہیں اور اب سازشیں سر نہیں اٹھا سکیں گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14ranansnaksjkdjkjs.png
Last edited by a moderator: