جنسی ہراسانی و بلیک میلنگ کیس، ایم پی اے خرم لغاری کی مدعیہ سے صلح ہو گئی

60912dd3b62ab.jpg

لاہور عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج راٸے محمد یاسین شاہین نے خرم لغاری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، دوران سماعت مقدمے کی مدعیہ خاتون نے عدالت میں ایم پی اے خرم لغاری کو معاف کرنے سے متعلق بیان دیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ خرم لغاری کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ ہماری صلح ہوگئی ہے۔ خرم لغاری کے خلاف کیس کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتی۔ عدالت نے ایم پی اے کی عبوری ضمانت 50زار روپے مچلکے کے عوض کنفرم کر دی ہے۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے خرم لغاری کی 31 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔ خرم لغاری کی جانب سے 28 اگست کو درخواست دائرکی گئی تھی جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا تھا کہ خدشہ ہے کہ لاہور پہنچنے پر پولیس انہیں گرفتار کر لے گی۔

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے لاہور پولیس کو کہا تھا کہ 31اگست تک خرم لغاری کو گرفتار نہ کریں جبکہ ملزم کو ضمانت کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

پنجاب حکومت کے ایم پی اے خرم سہیل لغاری کے خلاف لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں دفعہ 506 بی، 452 اور 440 شامل کی گئیں۔

یاد رہے کہ 30اگست کو عدالت نے خرم لغاری کی عبوری ضمانت 13ستمبر تک منظور کرتے ہوئے پولیس سے ملزم کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔

 

Resilient

Minister (2k+ posts)
اٹھائیس اگست کو ہفتہ تھا عدالت نے چھٹی والے دن اس کی ضمانت منظور کرلی تھی ، کدھر ہیں وہ لوگ جو حمزہ شہباز کی ضمانت کو انصاف کا قتل قرار دے رہے تھے ؟؟
 

Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
28 august ko tu application di thi iss ny!!30th ko bail accept hoi!!
such dubious characters should not be Allowed in politics!!
 

Back
Top