جنوبی وزیرستان میں سیاسی رہنما تاج وزیر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

UNDERSTANDING-THE-CYBER-CRIME-ACT-2015-AS-MEDIA-PRACTITIONERS.jpg

وانا: جنوبی وزیرستان میں ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی اور معروف سیاسی و سماجی کارکن تاج وزیر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، یہ مقدمہ وانا سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے، جس میں ان پر سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست کے خلاف گمراہ کن اور من گھڑت خبریں پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق، تاج وزیر پہلے بھی مختلف اوقات میں عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال دلاتے رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان کی سرگرمیاں قومی سلامتی اور امن و امان کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں، جس کے پیش نظر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے عوام اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بغیر تصدیق کے خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ غلط معلومات اور جھوٹے پروپیگنڈے سے نہ صرف ریاستی اداروں کی ساکھ متاثر ہوتی ہے بلکہ عوام میں بے چینی بھی پیدا ہوتی ہے۔
 

Back
Top