
رچرڈ گرنیل جو عمران خان کی رہائی کیلئے سرگرم ہیں اور وہ اپنے ٹویٹس میں عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرچکے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں اپنا ایلچی مقرر کردیا ہے۔ اس پر جنگ اخبار نے ہیڈلائن لگائی کہ "ہم جنس پرست رچرڈ گرینل ٹرمپ کے خصوصی ایلچی مقرر" .
جنگ اخبار نے لکھا کہ رچرڈ گرنیل ماضی میں کئی تنازعات کا شکار رہے جن میں خواتین کے حوالے بے ہودہ ٹویٹس اور ہم جنس پرستی شامل ہے۔ رچرڈ گرینل ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ دور صدارت میں جرمنی میں امریکا کے سفیر تھے
اخبار کے مطابق ان کے آن لائن زہریلے پن، غیر ملکی کاروباری رابطوں اور سیاسی مخالفین اور میڈیا پر ذاتی حملوں کے رجحان سے بہت سے قدامت پسند ان سے دور ہوگئے، جس سے انہیں ٹرمپ کی طرف بڑھنے میں مدد ملی۔
اخبار نے دعویٰ کیا کہ قدامت پسندوں نے گرینل کی تقرری پر اس لئے اعتراض کیا کہ وہ ہم جنس پرست ہیں۔ گرینل نے ہلیری کلنٹن کے بارے میں لکھا تھا کہ ہیلری میڈلین البرائٹ جیسی نظر آنے لگی ہیں۔
صحافی خرم اقبال نے خبر کا سکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ اخبار کا صفحہ اول، ٹرمپ کے خصوصی ایلچی کی تعریف کچھ اس طرح کی گئی ہے۔۔!!
https://twitter.com/x/status/1868534128737669122
ڈاکٹر شہباز گل نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ الارمنگ ! پاکستان کے معروف ٹی وی چینل جیو نیوز نےرچرڈ گارنیل سابق امریکی سفیر برائے جرمنی، سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس، اور حال ہی میں ٹرمپ کے خصوصی مشنز کے لیے نامزد سفیر، کے خلاف ایک انتہائی شرمناک پروپیگنڈا مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ یہ پروپیگنڈا مہم پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے اشارے پر شروع کی گئی ہے! ان کی شاندار سفارتی قابلیتوں اور کامیابیوں پر بات کرنے کے بجائے، ان کی جنسیت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ یہ قدامت پسند پاکستانی معاشرے میں منفی تاثر پیدا کرے گا!
https://twitter.com/x/status/1868529292088377485
میں نے اپنی پچھلی ویڈیو میں اس کی پیشگوئی کی تھی!پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی یہ روایتی چال کہ مخالفین کو بدنام کیا جائے، کامیاب نہیں ہوگی! ریچرڈ گرینل کی صلاحیتیں اور خدمات ان شرمناک حملوں کی وجہ سے چھپ نہیں سکیں گی۔
عاطف خان نے اس پر کہا کہ جیو نیوز، پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ، جو کہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جماعت کا حامی ہے، پر شرم آتی ہے کہ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے مقرر کردہ خصوصی مشنز کے سفیر، ریچرڈ گرینل کے خلاف ایک گھناؤنی مہم شروع کی۔
https://twitter.com/x/status/1868533235094851711
یہ پروپیگنڈا مہم صرف اس خوف کی عکاسی کرتی ہے جو انہیں ٹرمپ انتظامیہ سے ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ نہ تو سفیر ریچرڈ گرینل اور نہ ہی ٹرمپ انتظامیہ، ان مظالم کے خلاف خاموش رہیں گے جو انہوں نے اپنی عوام پر کیے ہیں۔ بائیڈن انتظامیہ کے برعکس، ٹرمپ انتظامیہ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی اور ان ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کرے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ricahrdhg1221.jpg