
جھنگ میں ظلم و بربریت کی انتہا ہوگئی, شاہ جیونہ کے علاقے میں عمر رسیدہ معذور خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا دلخراش واقعہ پیش آیا، پولیس نے دونوں درندہ صفت ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع جھنگ کے علاقے شاہ جیونہ میں دو درندہ صفت ملزمان نے 48 سالہ معذور خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ معذور خاتون اپنی بیوہ ماں کے ساتھ رہتی تھی، بوڑھی بیوہ ماں بھیک مانگ کر اپنا اور بیٹی کا پیٹ پالتی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کے مرتکب اللہ دتہ اور عاصم نامی دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ قادر پور میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اہل علاقہ کے مطابق ملزمان نشے کے عادی ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او ملک طارق محبوب متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئے ہیں۔
اس سے قبل جھنگ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ صدیق آباد میںمحنت کش کے گھر تین نامعلوم مسلح افراد گھس کر 25 ہزار روپے، ایک من آٹا، کپڑے، برتن اور مرغیاں لوٹ کر فرار ہو گئے،
مسلح افراد نے دوران واردات خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بھی بنایا, ڈی پی او ملک طارق محبوب نے زیادتی کا نشانہ بننے والے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور انہیں انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا وقوعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
گزشتہ سال جھنگ میں شادی شدہ خاتون کی نازیبا ویڈیو بنا کر گاؤں بھر میں شیئر کرنے کے الزام میں ایک پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس کے ناک اور ہونٹ کاٹ دیے گئے تھے۔
ڈی پی او کے مطابق 'پولیس کانسٹیبل پر خاتون کی نازیبا ویڈیو بنا کر اسے شیئر کرنے کا الزام تھا,جس پر کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے معطل کر دیا گیا تھا اور اس معاملہ کی تحقیقات جاری تھیں کہ مدعی مقدمہ نے خود قانون کو ہاتھ میں لے کر مقدمے کے مدعی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔'
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jahgn1h1h133.jpg