
موقر جریدے روزنامہ دنیا کے مطابق جہانگیرترین نے ن لیگ سے 30 سیٹیں مانگ لی ہیں لیکن ن لیگ صرف 5 سیٹیں دینے کو تیار ہے۔
ابتدائی بات چیت میں ن لیگ نے جہانگیر ترین، علیم خان، عون چوہدری، نعمان لنگڑیال، اسحاق خاکوانی کے مقابلے میں امیدوار کھڑے نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی ن لیگ کی پیشکش سے مطمئن نہیں اور پی ڈی ایم کیخلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔علیم خان کا بیان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں انہوں نے ن لیگ کی بیڈگورننس پر کڑی تنقید کی تھی۔
ن لیگی ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان کے حلقے میں ن لیگ اپنا امیدوار کھڑا کرے گی،خیال رہے کہ اس حلقے سے فردوس عاشق اعوان کے مقابلے میں ن لیگ کے ارمغان سبحانی الیکشن لڑتے ہیں جو ایک مضبوط امیدوار ہیں۔
دوسری جانب ن لیگ نے پیپلزپارٹی اور ق لیگ سے بھی 25 سے 30 سیٹوں پرایڈجسٹمنٹ کی منصوبہ بندی کررکھی ہے۔ن لیگ نے ق لیگ کو گجرات، طارق بشیر چیمہ کے بہاولپور والے حلقے، چکوال سے امیدوار کھڑے نہ کرنیکی یقین دہانی کرارکھی ہے جس کے بعد ن لیگ کے پاس گنجائش انتہائی کم رہ جاتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jahangiahahaia.jpg