جہاں عوام ڈیفنس کے ساتھ نہ ہوں، انہیں توڑنا آسان ہوتا ہے۔ جسٹس سردار اعجاز

iajzhh11211.jpg

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی کارروائی کے دوران فیکٹ فوکس کی آرمی چیف کی فیملی سے متعلق رپورٹ کا بھی تذکرہ ہوتا رہا جس کی وجہ سے احمد نورانی کی فیملی عتاب کا شکار ہے۔

وکیل سجاد اکرب عباسی نے کہا کہ فیکٹ فوکس کو ریاست مخالف سرگرمیوں پر کالعدم قرار دیا گیا ہے، ی پی ٹی اے کی رپورٹ پر فیکٹ فوکس کو کالعدم قرار دیا گیا، فیک نیوز پھیلانے اور ریاست مخالف مواد دینے پر فیکٹ فوکس کو کالعدم قرار دیا گیا

جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہا کہ کہ جو لینگویج پی ٹی اے لیٹر میں استعمال کی گئی ہے اسے پڑھ کر لگ رہا ہے کہ فیکٹ فوکس سچ بول رہا ہے۔حضرت علی کا قول ہے کہ یہ نہ دیکھو کون کہہ رہا ہے، یہ دیکھو کیا کہہ رہا ہے

انہوں نے زور دیا کہ جن ممالک کا دفاع کمزور ہو یا عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ نہ ہوں، انہیں توڑنا آسان ہوتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1904425979881160836
عدالت میں وکیل نے کہا کہ "ٹرینڈ آ گیا ہے کہ فوج کے خلاف وی لاگ بنا کر 5 کروڑ روپے کمائے جا رہے ہیں۔"

جسٹس نے سوال کیا: "ہم اس نہج پر کیوں آ گئے؟"

وکیل نے جواب دیا: "یہ بیانیہ لوگوں کو پسند ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ جہاں عوام اپنی افواج کے ساتھ نہیں ہوتے، وہاں دشمن کے لیے راستہ کھلا ہوتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1904467293528076541
 
Last edited by a moderator:

Back
Top