جہلم، بلیک میلنگ سے تنگ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی

black-1112.jpg


جہلم، بلیک میلنگ سے تنگ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی

آج نیوز کے مطابق جہلم تھانہ ڈومیلی کی حدود میں واقع گاوں کے رہائشی افضال نے مبینہ طور پر بلیک میلنگ سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے

پولیس ذرائع کے مطابق افضال کے محلے دار امجد نے اس کی بیوی کی غیراخلاقی ویڈیوز بنائی ہوئی تھیں ویڈیوز کو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر وہ افضال کو بلیک میل کرکے پہلے دو بار پیسے وصول کر چکا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1456962796269277185
ملزم امجد اب پھر افضال کو پیسوں کیلئے بلیک میل کر رہا تھا تو افضال نے تنگ آکر خودکشی کر لی، پولیس کو ہسپتال میں آخری وقت میں افضال نے ویڈیو بیان دیتے ہوئے خودکشی کرنے کی وجہ کا انکشاف کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست پر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
 

Back
Top