battery low
Chief Minister (5k+ posts)

حافظ آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر جاوید ایڈووکیٹ جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ حافظ آباد کے علاقے کوٹ نکہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزمان نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر جاوید کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ قمر جاوید ایڈووکیٹ کو نماز فجر کے لیے مسجد جاتے ہوئے فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مقتول قمر جاوید ایڈووکیٹ گزشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے صوبائی امیدوار تھے۔