حالیہ ہفتے میں آٹے اور دالوں سمیت 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

15mehgjhsjskkldkdk.png

وفاقی ادارہ شماریات نے حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح بارے رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک بھر میں مسلسل 5 ہفتوں تک مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہونے کے بعد کمی واقع ہونا شروع ہو گئی ہے تاہم آٹے اور دالوں سمیت 18 اشیاء کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.73 فیصد کم ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہونے کے بعد 22.88 فیصد ہو گئی ہے۔


مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق روزمرہ استعمال کی 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھی ہیں اور 8 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔ رواں ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 25.25فیصد، چکن 14.20فیصد، پیاز 3.90فیصد، باسمتی ٹوٹا چاول 0.15فیصد، انڈے 0.09فیصد، بریڈ 0.81فیصد اور لہسن کی قیمت میں 2.80فیصد کمی ہوئی۔

اعدادوشمار کے مطابق آٹے کی قیمت 0.61فیصد، لکڑی 0.20فیصد، گڑ 0.87فیصد، آلو 0.99فیصد، دال ماش 0.32فیصد، دال مسور 1.79فیصد، دال مونگ 3.20فیصد، دال چنا 4.72فیصد اور ایل پی جی کی قیمت 5.38فیصد بڑھ گئی۔ حساس قیمتوں کے اشاریہ کے لحاظ سے 17ہزار 732 روپے کمانے والے شہریوں کیلئے مہنگائی کی شرح میں 0.80 فیصد کم ہو کر 16.57فیصد ہو گئی۔

17 ہزار 733 سے 22 ہزار 88 ماہانہ کمانے والے شہریوں کیلئے مہنگائی کی شرح 0.85فیصد کم ہو کر 20.30فیصد ہو گئی ہے۔ 29ہزار 517 روپے تک کمانے والے شہریوں کیلئے مہنگائی کی شرح 0.77فیصد کم ہو کر 26فیصد، 44 ہزار تک ماہانہ کمانے والے شہریوں کیلئے مہنگائی کی شرح 0.79فیصد کم ہو کر 23.30فیصد ہو گئی، 44 ہزار 176 روپے تک ماہانہ کمانے والے شہریوں کیلئے مہنگائی 0.67 فیصد کم ہو کر 20.53 ہو گئی ہے۔

علاوہ ازیں لاہور کی ہول سیل مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دال چنا کی قیمت میں 3 ہزار روپے فی من اضافہ ہوا اور قیمت فی کلو قیمت 300 تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق دال چنا 250 روپے کلو ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں قیمت 285 اور پرچون میں 300 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہورمیں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 100 روپے بڑھ کر 1700 روپے، راولپنڈی میں 1850 روپے جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلے کی قیمت 50 روپے بڑھ کر 850 روپے ہو گئی ہے۔ چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے آٹے کی قیمت بڑھی، فلور ملز مالکان کا خدشہ ہے کہ آئندہ دنوں میں آٹے کی قیمت مزید بڑھے گی۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
کوئی بات نہیں پاکستانیوں کی قوت خرید اور برداشت بہت زیادہ ہے ا گر یہ مہنگائی ہزار فیصد بھی ہو جائے تو کوئی مائی کا لال اجتجاج نہیں کرے گا ہاں البتہ ہر کوئی مہنگائی کا رونا ضرور روئے گا