
حقیقت ٹی وی کے فیملی اراکین کو رہا کردیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے ابراہیم احمد کی بازیابی کے بعد درخواست نمٹا دی،ایڈوکیٹ رانا معروف عدالت میں پیش ہوئے۔
میاں علی اشفاق کے چیمبر سے تعلق رکھنے والے رانا معروف آفتاب اقبال،عمران ریاض کیس میں بھی پیش ہو رہے ہیں۔
اس سے قبل حقیقت ٹی وی نے کہا تھا کہ میرے بھائی ابراہیم جنکا کیس جسٹس اسجد جاوید گھرال کی عدالت میں لگا ہے اسکا کوئی جرم نہیں اس نے پوری زندگی تھانے تک کا چکر نہیں لگایا۔ محض اتنا سا جرم ہے اس کا کہ اس کا بھائی میں ہوں اور میں حقیقت ٹی وی چلاتا ہوں.
انہوں نے مزید کہا کہ عدالت لاپتہ کرنے والوں سے یہ تو پوچھے کہ کیا کسی کا بھائی ہونا بھی جرم ہے اس ملک میں؟ اور میرے چینل نے بھی کوئی جرم نہیں کیا۔ ہم نے ہر حوالے سے پاکستان اور اس کے اداروں کا دفاع کیا۔
حقیقت ٹی وی ایڈمن کا کہنا تھا کہ کیا یہ میرا جرم ہے کہ دو ہزار سے زائد ویڈیوز صرف پاکستانی اداروں کے دفاع میں اور ان کے خلاف ہونے والے پراپیگنڈے کو ناکام کرنے کےلیے بنائیں؟ یہ ایک ریکارڈ ہے اور اتنا کام پاکستان کے کسی بھی اور یوٹیوب چینل یا میڈیا چینل نے نہیں کیا جتنا حقیقت ٹی وی نے کیا۔
https://twitter.com/x/status/1657401045239189505
ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف رائے کا اختلاف کیا اتنا بڑا جرم ہے کہ میرے گھر والوں پہ زمین تنگ کر دی جائے؟ کیا عمران خان کی سپورٹ میرا اتنا بڑا جرم بن گیا؟ کیا اس ملک کے کروڑوں عوام عمران خان کو سپورٹ نہیں کرتے؟ تو پھر کیا اس کا یہ مطلب ان کروڑوں عوام کو بھی لاپتہ کر دیا جائے گا؟ اگر نہیں تو پھر میرا اور میرے بھائی کا آخر قصور کیا ہے؟
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/haqiishsiassh.jpg