
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کی تحریک سیلاب متاثرین کی امدادی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ جاری رہےگی ۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارےسینئر قائدین کا اجلاس ہوا اور ہم نےفیصلہ کیا کہ سیلاب متاثرین کی خاطر چندہ جمع کرنےکیلئےمیں پیر کی شب انٹرنیشنل ٹیلی تھون کروں گا۔
https://twitter.com/x/status/1563497777510088704
عمران خان نے مزید کہا کہ ضرورت کی بناءپر فنڈز کی نشاندہی اورتخصیص کے عمل کو مربوط بنانے کیلئے ثانیہ نشتر کی زیرِ قیادت ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جبکہ امدادی سرگرمیوں کیلئےعمران ٹائیگرز کے رضاکاروں کو متحرک کیا جائے گا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں یہ واضح کردینا چاہتاہوں کہ ہماری حقیقی آزادی کی تحریک سیلاب متاثرین کیلئے ہماری امدادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ جاری رہے گی۔
https://twitter.com/x/status/1563497780173099008