حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی کے دعوے کیے جا رہے ہیں، لیکن حقیقت میں ملک میں مہنگائی کا رجحان بدستور بڑھ رہا ہے۔ رواں ہفتے سترہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ صفر آٹھ فیصد بڑھ کر 5.08 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
مہنگائی میں اضافے اور بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 4.64 فیصد سے بڑھ کر 5.08 فیصد ہوگئی ہے۔
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق اس ہفتے سترہ اشیاء کی قیمتیں بڑھیں، جب کہ دس اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی۔ اس ہفتے ٹماٹر کی قیمت میں 20.75 فیصد، مرغی کی قیمت میں 22.4 فیصد، چینی کی قیمت میں 2.19 فیصد، بیف کی قیمت میں 0.69 فیصد، کوکنگ آئل اور سرسوں کے تیل کی قیمت میں بالترتیب 0.74 اور 0.69 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں 0.18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hkm.jpg
Last edited: