حکومت نے ادویات کے خام مال کی امپورٹ پر ڈیوٹی عائد کردی

1sehhabbameddikhamla.png

وفاقی حکومت نے ادویات میں استعمال ہونے والے خام مال اور مختلف درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کی جانب سے کیا گیا جس کے تحت کلوروفام، کیلشیم، ڈائی آکٹائل ٹریپتھالیٹ، لیووفلکسوسین ، سبزیوں کو خشک کرنے والی مشینوں، بیج کی گریڈنگ ، سارنگ و صفائی کرنے والی مشینوں پر ریگولٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق تھرڈ جنریشن اینٹی بائیوٹیک لیووفلکسوسین ، کیفین اور اس کے سالٹ پر پر 31 دسمبر تک 10 فیصدڈیوٹی عائد کردی گئی ہے، یکم جنوری سے ڈیوٹی کی شرح بڑھ کر20 فیصد ہوجائے گی،

اسی طرح سوڈیم کاربونیٹ پر ریگولیٹری ڈیوٹی کو کم کرکے 10 فیصد کردیا گیا ہے، کلوروپیرافین لیکویڈ پر 10 فیصد، کیلشیم کاربائیڈ پر 10 فیصد ،ڈائی آکٹائل پریپتھالیٹ پر 10 فیصد ، کلوروفام پر 10 فیصد ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق وینائل کلورائیڈ کے پولیمرز اور دیگر پلاسٹک کے خام مال پر 31 دسمبر 2024 تک 10 فیصد اور سلیوز اور ٹیوب پر 30 جون 2025 تک 10 فیصد ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1808159083024851169
 
Last edited by a moderator: