
پاکستانی نژاد امریکی آئی ٹی آئیکون ضیا چشتی نے ساتھی خاتون ورکر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں بین الاقوامی شہرت یافتہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنی کے سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق عالمی شہریت یافتہ امریکی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی"افینیٹی" کے بانی، چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ضیا چشتی کے خلاف ان کی ہی کمپنی میں کام کرنے والی خاتون ٹاٹانیا اسپوٹس ووڈ نے امریکی کانگریس کےہاؤس آف جوڈیشری کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کی گواہی دی۔
ٹاٹانیا نے ہاؤس آف جوڈیشری کو اپنے بیان میں بتایا کہ میرے والد اور ضیاء چشتی دوست اور کاروباری ایسوسی ایٹ تھے ، ضیا چشتی اکثر و بیشتر ہمارے گھر آیا کرتے تھے، اس وقت میری عمرصرف 13 برس تھی جب ایک روز ضیاء چشتی نے میرے گھر میں میرے قریب آنے اور مجھے جنسی تعلق قائم کرنے کیلئے ورغلانے کی کوشش کی۔
https://twitter.com/x/status/1460648260687773706
انہوں نے کہا کہ میں نے فوری طور پر ان کی اس کوشش کو رد کردیا، کچھ عرصہ بعد میں یونیورسٹی میں پڑھ رہی تھی جب ضیاء چشتی نے ایک بار پھر مجھے جھانسہ دیکر اپنے گھر بلایا جہاں وہ تنہا تھے اور انہوں نے مجھ سے دوبارہ جنسی تعلق استوار کرنے کی کوشش کی ۔
ٹاٹانیا نے کہا کہ اس ملاقات میں ضیاء نے مجھے دولت ، پیسہ اور پرتعیش زندگی کے سہانے سپنے بھی دکھائے مگر میں نے انکار کردیا، ضیا ء چشتی نے یہیں بس نہیں کہ بلکہ وقتاً فوقتاً مجھے اپنے قریب لانے کی کوششیں کرتے رہے جس کے بعد ایک روز میں نے ان کی بات مان لی اور ہمارے درمیان تعلق قائم ہوگیا۔
ٹاٹانیا نے ہاؤس آف جوڈیشری کو بتایا کہ10 ہفتوں کے اندر ہم دونوں کے درمیان 5 بار جنسی تعلق قائم ہوا جس کے بعد میں نے ان سے دوری اختیار کرلی ، کئی ماہ بعد ضیا چشتی نے مجھ سے معذرت کرتے ہوئے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور آئندہ ایسی کسی حرکت نہ ہونے کی ضمانت دے کر مجھے اپنی کمپنی میں ملازمت کی آفر کی جو میں نے قبول کرلی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملازمت کے دوران ضیاء چشتی نے ایک بار پھر مجھے جنسی طور پر اپنے قریب کرنے کی کوشش کی اور میرے انکار پر مجھے تشدد کا نشانہ بھی بنایا، انہوں نے مجھے دھمکیاں دیں کہ اگر ان کی بات نہ مانی تو مجھے ملازمت سے برخاست کردیا جائے گا۔
متاثرہ خاتون کے اس بیان اور شواہد کے بعد کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اعلان کیا کہ ضیاء چشتی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے اور نئے عہدیدار کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8chisti.jpg
Last edited by a moderator: