خانیوال، بیوہ خاتون کے قتل کی لرزہ خیز واردات، سر میں گولیاں ماری گئیں

crime-scene1214.jpg


خانیوال، بیوہ خاتون کے قتل کی لرزہ خیز واردات، سر میں گولیاں ماری گئیں

اے آر وائے کے مطابق خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں نامعلوم افراد نے بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس آنے والی بیوہ خاتون کو سر میں گولیاں مار کر قتل کردیا، پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق جہانیاں کے علاقہ عطا ٹاؤن میں خاتون کے قتل کی واردات پیش آئی جس میں نامعلوم افراد نے خاتون کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 35 سالہ خاتون اپنے بچوں کو سکول چھوڑ کر واپس آرہی تھی کہ 2 موٹر سائیکل سواروں نے اس کے سر پر فائر کیے خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوراٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کردی ہے ۔

مقتولہ کی والدہ نے بتایا کہ نازیہ 3 بچوں کی ماں تھی اور اس کا اپنے دیور کے ساتھ مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے۔
 

Back
Top