
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے اسلام آباد سیشن کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے کہ بشریٰ بی بی کے 2018ء میں ماہواری پیریڈز کا جائزہ لینے کیلئے کسی حکومتی ادارے کا اعلیٰ سطحی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے تاکہ بشریٰ بی بی کی دو آراء سے متعلق انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔
خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے بے ہودہ عمل قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1810987566771884314
مریم نواز خان نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا: اس غلاظت کے ذمہ داران ہر قسم کی لعنت کے مستحق ہیں! عورت کی ماہواری جو کہ 2018ء میں گزر چکی کا جائزہ آج میڈیکل بورڈ لے گا؟ شرم تو ان منصوبہ سازوں میں رتی برابر نہیں مگر تھوڑا گوگل ہی کر لیتے تو پتا چل جاتا کہ یہ سائنس کی روح سے بھی ناممکن ہے!
https://twitter.com/x/status/1811072563814055941
اکرم جاوید نے لکھا: توبہ ۔۔۔توبہ ۔۔۔توبہ۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1810994044631138658
سینئر پی ٹی آئی رہنما یاسر گیلانی نے لکھا: بہت جلد، اللہ کے عذاب کا شکار ہوں گے یہ مانیکا اور اس کے ہینڈلرز!
https://twitter.com/x/status/1810988483533557894
ثاقب بھٹی نے لکھا:یہ نظام اپنی اخری سانسیں بھر رہا ہے، یہ نظام اپنے ہی وزن میں دب جائے گا، اللہ کسی کو دشمن بھی دے تو وہ بھی خاندانی دے! ویسے آج تو پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ نے حد ہی کر دیا، اس درخواست کے اندر خاور مانیکا نہیں بلکہ پاکستان کی سٹیبلشمنٹ بول رہی ہے، فرعون کا انجام بھی بہت برا ہوا تھا۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1810994587596447904
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا: یہ کس نوعیت کی بے ہودگی ہے؟ اب کیا عدالت اس پر بھی رائے دے گی؟
https://twitter.com/x/status/1811188955682889734
ایک سوشل میڈیا صارف نے طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا کہ: طلاق کے چھ سال بعد بھی ماہواری کا حساب کتاب رکھنے والے سابقہ شوہر کو کیا کہا جاتا ہے ؟
https://twitter.com/x/status/1811407199203102967
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khaai11h131.jpg