Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
خبردار!!! کوریئر کمپنی کا میسیج بینک اکاونٹ خالی کرسکتا ہے
پاکستان میں شہریوں کو دھوکا دینے کا نیا انداز کیا؟ اس فراڈ سے بچا کیسے جائے؟
https://twitter.com/x/status/1827955760380121529
فراڈ سے متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ آپکو کال آتی ہے جو بظاہر بیرون ملک سے لگتی ہے اور آپکو کہا جاتا ہے کہ آپ کا پارسل ہمارے پاس ہے، اتنے پیسے دیدیں تو پارسل آپکو مل جائے گا
اسکے بعد کہا جاتا ہے کہ آپ اپنا بنک اکاؤنٹ نمبر اور او ٹی پی نمبر دیں اور پھر آپکے اکاؤنٹ کو خالی کردیا جاتا ہے۔
متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ اسلئے فراڈ سے بچ گیا کہ اسکے اکاؤنٹ میں مطلوبہ رقم نہیں تھی
ایسی کالز اکثر دبئی کے نمبروں سے کی جاتی ہیں لیکن وہ نمبر پاکستان کا ہوتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس قسم کا فراڈ کرنیوالے یہ لوگ آپکے بارے میں پرسنل انفارمیشن رکھتے ہیں۔
ایسی کالز آئیں تو وہ شخص جس کے نام سے پارسل ہے اسے کال کرلیں اور اچھی طرح تسلی کرلیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/JksrTQj.jpeg