خواجہ آصف کی تحریک انصاف پر جگتیں، سوشل میڈیا پر سخت ردعمل

khawajas1h12.jpg

تمام تر مزاحمت کے بعد تحریک انصاف ڈی چوک پہنچی تو رات کے اندھیرے میں ان پر گولیاں چلادی گئیں جس کی وجہ سے کئی کارکن شہید اور زخمی ہوئے۔۔ تحریک انصاف کے دعوے کے مطابق جاں بحق کارکنوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے جبکہ محتاط اندازے کے مطابق یہ تعداد ایک سے 2 درجن ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد سینکڑوں میں بتائی جارہی ہے۔

اس بربریت کے بعد تحریک انصاف کو دھرنا ختم کرنا پڑا جس پر ن لیگی رہنماؤں، کارکنوں اور حامی صحافیوں نے تحریک انصاف پر خوب جملے بازی کی، حسب معمول خواجہ آصف بھی پیچھے نہ رہے۔

اپنے ایک ایکس پیغام میں خواجہ آصف نے تحریک انصاف پر جگتیں کستے ہوئے کہا کہ ان سے بہتر تو کھاریاں کے کھسرے تھے جو تھانے سے اپنے گرو کو چھڑوا کر لے گئے تھے
https://twitter.com/x/status/1861795657343992106
سوشل میڈیا صارفین نے خواجہ آصف کی زبان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ انسان اتنے گھٹیا بھی ہوسکتے ہیں، افسوس کہ یہ ہمارے ملک کا وزیردفاع ہے،کیسے کیسے بے حس لوگ ہم پر مسلط کردئیے گئے ہیں۔

مبشر زیدی نے خواجہ آصف کو جواب دیا کہ اس لحاظ سے شہباز شریف کیا ہوئے جو اپنے بھائی کی گرفتاری پر لاہور میں ہوتے ہوئے ائرپورٹ نا پہنچ سکے؟
https://twitter.com/x/status/1861825614086381863
طارق متین نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کے گرو سب سے اچھے نکلے دونوں بار خود بھاگ گئے
https://twitter.com/x/status/1861813189085897211
صحافی مریم نواز خان نے ردعمل دیا کہ منہ کو خون لگ جائے تو وزیر دفاع کے منہ سے بھی اپنی مثالیں نکل آتی ہیں
https://twitter.com/x/status/1861823525583003698
شاد بیگم کا کہنا تھا کہ یہ طرز کلام ہے ایک وفاقی وزیر کا۔ ہمارے ملک میں سمجھدار اور سلجھے ہوئے لوگوں کی قحط پڑ گئی لہذا ایسے لوگ وفاقی وزیر بن گئے ہیں
https://twitter.com/x/status/1861807386748457415
ایک صارف نے کہا کہ ور اللہ جن کے دِلوں پر مہر لگا دیتا ہے، اُن کے کانوں اور آنکھوں پر پردہ پڑ جاتا ہے اور یہی ان کے لیے سب سے بڑی سزا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1861855273213984901
سائرہ بانو نے ردعمل دیا کہ مسئلہ یہ ہے اس بار کھسروں نے گرو کے کہنے پر عوام پر دھاوا بولا مطلب دونوں باری کھسروں کو پلڑا بھاری رہا
https://twitter.com/x/status/1861844000870658143
اکرام یوسفزئی نے تبصرہ کیا کہ ایسے کمی کمین لوگوں کو حکومت دی ہے، ایسی زبان تو اڈہ چلانے والوں کی بھی نہیں ہوتی۔
https://twitter.com/x/status/1861845835304305060
صحافی مہوش قمس خان نے کہا کہ افسوس ایسے لوگ اس ملک پے حکمرانی کر رہے
https://twitter.com/x/status/1861834532137156765
رضوان غلزئی نے کہا کہ انسان اتنے گھٹیا بھی ہوسکتے ہیں
ا https://twitter.com/x/status/1861828234314236384
سحرش مان نے ردعمل دیا کہ ایک عورت سے زلت آمیز شکست کھا کر اسکے ووٹ چوری کرنے سے تو بہتر تھا آپ ہیجڑاہوتے، جگتیں اچھی مارتے ہو ،کاروبار خوب چلتا
https://twitter.com/x/status/1861830674597961854
ایک صارف نے کہا کہ استغفراللہ۔ یہ وزیر دفاع ہنس رہا ھے۔۔ دشمن بھی مرے تو انسان ہنستا نہیں ھے۔ اور یہ تو سیاسی حریف تھے صرف ۔ اللہ سب دیکھ رہا
https://twitter.com/x/status/1861955102552010770 https://twitter.com/x/status/1861844000870658143
 
Last edited by a moderator:

Design2282

Politcal Worker (100+ posts)
چال چلن اور خاندان وغیرہ سے تو یہ خواجہ سرا بھی کھاریاں کا لگتا ہے
 

Back
Top