خیبر پختونخوا: صحت کارڈ پلس کے تحت مفت کڈنی ٹرانسپلانٹ کی سہولت فراہم

861072_80833730.jpg

خیبر پختونخوا: صحت کارڈ پلس کے تحت مفت کڈنی ٹرانسپلانٹ کی سہولت فراہم

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پلس میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کو باضابطہ طور پر شامل کر لیا ہے۔ اس اقدام کے تحت کڈنی سنٹر پشاور میں دو مریضوں، نظر گل اور گل میر شاہ کے کامیاب گردے ٹرانسپلانٹ کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق ایک کڈنی ٹرانسپلانٹ پر تقریباً 20 لاکھ روپے خرچ آتا ہے، جس میں آپریشن کے بعد ایک سال تک کی ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی۔
https://twitter.com/x/status/1916153784067121527
صحافی محمد عمیر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کڈنی ٹرانسپلانٹ ایک مہنگا علاج ہے، جسے خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ پلس کا حصہ بنا کر عوام کو ایک بڑی سہولت دی گئی ہے۔

ان کے مطابق دونوں مریضوں کا علاج مکمل طور پر مفت کیا گیا ہے اور انہیں ایک سال تک کی مفت ادویات بھی مہیا کی جائیں گی۔
https://twitter.com/x/status/1916199323899158919
 

Back
Top