خیبر پختونخوا میں بدامنی، بنوں میں 7 پولیس اہلکار اغواء

Bannu.jpg

بنوں: خیبر پختونخوا میں بدامنی کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں، تازہ واقعے میں مسلح افراد نے بنوں کے علاقے احمد زئی سب ڈویژن میں پولیس چوکی پر حملہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو اغواء کر لیا۔

پولیس کے مطابق سب ڈویژن وزیر کے پہاڑی علاقے میں واقع روچہ چیک پوسٹ پر مسلح گروہ نے دن دیہاڑے دھاوا بول دیا، چیک پوسٹ کا گھیراؤ کرتے ہوئے اہلکاروں کو اغواء کیا اور تمام اسلحہ و دیگر سامان بھی لے گئے۔

مغوی اہلکاروں میں سلیم، عقل رحمان، میوہ جان، روشان، عبدالمالک، نعمت اللہ اور شاد محمد شامل ہیں۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور اغواء ہونے والے اہلکاروں کی جلد بازیابی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق روچہ چیک پوسٹ سب ڈویژن کے دور افتادہ اور پہاڑی علاقے میں واقع ہے، جس کی وجہ سے سرچ آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، تاہم تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

یہ واقعہ خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی بدامنی کی ایک اور کڑی ہے، جو امن و امان کی صورتحال پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔​
 

saleema

Senator (1k+ posts)
The real deal is coming after a month when PTM's deadline of two months for army to withdraw from KP is over. Mark my words boys will forget Bangladesh episode.
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
جب تک جرنیلوں کو لگام نہیں لگائی جاتی، بلوچستان اور کے پی میں امن نہیں ہو سکتا ۔۔۔اور جب تک کے پی اور بلوچستان میکی ں زمین میں چھپے خزانے موجود ہیں جرنیل یہاں امن نہیں ہونے دینگے۔۔ زمین میں چھپے خزانے ہی ان صوبوں کے عوام کے دشمن ہیں۔ اور یہ ساری دنیا میں ہو رہا ہے۔
 

Back
Top