
مشہور ٹی وی میزبان اور مذہبی اسکالر مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی بیوہ کے دوسرے شوہر نے کہا ہے کہ دانیہ جیسی نیک عورت اپنی زندگی میں نہیں دیکھی۔
تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت مرحوم کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے چند روز قبل اپنی دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے چند ماہ قبل شہزاد نامی شخص سے دوسری شادی کردلی تھی۔
ایک تازہ ترین انٹرویو میں دانیہ سے شادی کرنے والے حکیم شہزاد نے کہا کہ میں چند ماہ قبل ہی دانیہ کی زندگی میں آیا تھا، ان کی زندگی میں کوئی مرد نہیں تھا، یہ مجھےاچھی لگیں اور مجھے ان سے محبت ہوگئی، دانیہ کی والدہ نے مجھ سے مدد طلب کی تو میں نے شادی کی شرط رکھی کیونکہ بغیر شادی کے ان کا کیس لڑتا تو لوگ بدکردار کہتے یا الزامات لگاتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ میری چوتھی شادی ہے، جب میں نے دانیہ کی وکالت شروع کی تو لوگوں نے نامناسب تبصرے شروع کردیئے اور دانیہ کو عامر لیاقت کی قاتلہ اور بدکردار عورت کہا، یہ حقائق سے برعکس الزامات ہیں، دانیہ جیسی شریف اور نیک عورت میں نے اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھی، ہمارے معاشرے میں دوسری شادی جرم سمجھی جاتی ہے مگر میں نے یہ جرم بار بار کیا ہے، مجھ پر اللہ کی خاص رحمت ہے۔
حکیم شہزاد نے کہا کہ عامر دانیہ کی جانب سے عامر لیاقت کی ویڈیو لیک کرنے پر خودکشی جیسی باتیں جھوٹے اور بے بنیاد الزامات ہیں، عامر لیاقت ایک مضبوط اور تگڑا آدمی تھا ، اس کی ایک کیا کروڑوں ویڈیوز بھی لیک ہوجاتیں تو وہ تب بھی خودکشی نہیں کرتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عامر لیاقت نے خودکشی نہیں کی اس کا قتل ہوا ہے، ہم نے کوشش کی کہ پوسٹ مارٹم ہو مگر وہ نہیں ہوا، پتا چلنا چاہیے کہ دن دیہاڑے ایک ایم این اے کا قتل ہوتا ہے اور بہانے بنائے جاتے ہیں کہ کمرے میں دھواں بھرنے یا ویڈیوز کی وجہ سے موت ہوئی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/daniah113j4.jpg