دعا ہے کہ آئی ایم ایف کا حالیہ پروگرام آخری پروگرام ہو، شہباز شریف

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
pm-address1743060746-0-600x450.webp


اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگراموں سے معاشی استحکام تو آتا ہے لیکن قومیں ترقی نہیں کرتیں اور الحمداللہ معاشی استحکام آچکا ہے۔

اسلام آباد میں پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ آئی ایم ایف کا حالیہ پروگرام آخری پروگرام ہو، 77 سالوں میں ہمارے قرضوں میں اضافہ ہی ہوا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ لوگوں کو معلوم ہوگا کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا لیکن یہ ایک ملین ڈالر قرض ہے، ہم نے کمایا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کی محنت اور ہنر کی بدولت قرض کی زندگی کو وقار کی زندگی میں بدلنا ہے اور میں آخری حد تک آپ کو قرضوں سے نجات دلاؤں گا۔ کسان، صنعتکار اور نوجوان کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو باعزت روزگار کے حصول کے قابل بنانا ہے جس کے لیے دیگر اخراجات کم کرکے یوتھ کی ٹریننگ کے لیے پیسہ دیں گے اور خادم بن کر پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں پر سرمایہ کاری کریں گے تو پاکستان ترقی کرے گا، نوجوانوں کو بہترین ہنر فراہم کریں گے۔ آئی ٹی، اے آئی اور ووکیشنل ٹریننگ دی جائے تو نوجوان سرمایہ بنیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے تین ہفتوں میں 34 ارب روپے میں خزانے میں آئے، یہ وہ رقم تھی جو بینکوں کی جانب سے عدالت سے اسٹے آرڈر لینے کے نتیجے میں پھنسی ہوئی تھی۔

خطاب کے آخر میں وزیراعظم نے علامہ اقبال کا شعر بھی پڑھا؛

تمنّا آبرو کی ہو اگر گلزارِ ہستی میں
تو کانٹوں میں اُلجھ کر زندگی کرنے کی خو کر لے

نہیں یہ شانِ خودداری، چمن سے توڑ کر تجھ کو
کوئی دستار میں رکھ لے، کوئی زیبِ گلو کر لے


Source
اسلامی نظریاتی کونسل نوجوانوں کو پروپیگنڈے، منفی رویوں، غلط بیانیوں، جھوٹ سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور معاشرے کی رہنمائی قرآن و سنت کی روشنی میں کرے۔

https://twitter.com/x/status/1905157266119991805 https://twitter.com/x/status/1905172112312307949 https://twitter.com/x/status/1905287816822600169
 
Last edited by a moderator:

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
Economy in recession with all key sectors growth contracted: 1.7% growth posted in 2Q, powered by always livestock and small scale manufacturing. How in the world when major crop production declined by 7.7% but always livestock grew by 6.5%. Similarly the LSM is continuously posted negative growth but small scale and allied Industry posted a growth? Similarly the biggest variable in services sector retail & wholesale also contracted. Services sector posted paltry growth due to 10% growth in Finance (thanks to record banking profits due to ultra high interest rates)Key crop production declined by 7.7% in the second quarter, with cotton output falling by nearly 31% to 7.1 million bales, a reduction of 3.1 million bales. Rice production declined by 1.4% to 9.7 million tonnes, maize output fell by 15.4%, and sugarcane production decreased by 2.3% to 85.6 million tonnes. Minor crop output showed minimal growth of 0.7%With huge red in commodity producing sector, the economy is no doubt in recession. While govt is never short of praising its own shameful performance. This the record consecutive third year when economy is growing under 2%.
https://twitter.com/x/status/1905044301865713993
 

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
ایک خوددار قوم کے لیے اس سے بڑی شرم کی بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ ملک کا جعلی وزیرِاعظم آئی ایم ایف سے قرض ملنے کو معیشت کی "بڑی کامیابی" قرار دے رہا ہے! حقیقت یہ ہے کہ اس قرض کی قیمت عوام کو مزید ٹیکسوں کے انبار کی صورت میں چکانی پڑے گی۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی چالیس سال سے اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہیں، ملک قرضوں کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے، مگر ان کے اثاثے مسلسل بڑھ رہے ہیں!
https://twitter.com/x/status/1905285618155823402
 

Back
Top