دفترخارجہ نے بلاول سے منسوب بھارت کے لئے دھمکی آمیز بیان کو جھوٹ قراردیدیا

mumzhahsah.jpg

وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے منسوب بھارت کے لئے دھمکی آمیز بیان جھوٹ ہے،دفتر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے منسوب بھارت کے لئے دھمکی آمیز بیان جھوٹ ہے، ترجمان دفترخارجہ نے واضح کردیا، ممتاز زہرہ نے کہا مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی اجلاس کے انعقاد پر بھارت کو کوئی دھمکی نہیں دی، جھوٹا بیان منسوب کرنا مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

ترجمان نے کہا بلاول بھٹو نے متعدد مواقعوں پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا، وزیر خارجہ جی ٹوئنٹی اجلاس پر پہلے ہی اپنا مؤقف دے چکے ہیں۔

ممتاز زہرہ نے کہا بھارتی میڈیا پروپیگنڈہ کر رہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مقبوضہ کشمیر جی ٹوئنٹی اجلاس کے انعقاد پر ہندوستان کو دھمکی دی ہے، جب کہ وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر بیان بین الاقوامی قوانین کے مطابق دیا۔

ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی ٹورازم ورکنگ گروپ کے اجلاس پر پاکستان کا مؤقف واضح کر چکے ہیں، لیکن بھارتی میڈیا کا وزیر خارجہ کے بیان کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا نہ صرف شرارت بلکہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

ممتاز زہرہ کا کہنا تھا وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے بیان پر بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارتی میڈیا حساس بین الریاستی معاملات پر رپورٹنگ کرتے وقت صحافتی اصولوں کا احترام کرے۔
 

روشن پاکستان

Politcal Worker (100+ posts)
جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات
اللہ کشمیر کے مسلمانوں کی مشکلات آسان فرما اور ان کو جلد آزادی نصیب فرما -
 

frustrated

Councller (250+ posts)
These foreign officewallahs are in majority in having a nationality other than Pakistan. Why should they be bothered if Pakistan gets humiliated or burnt. Their children are either settled abroad or in the process of getting a foreign nationalities. They like Billo mori will enjoy their ill gotten wealth. It is us who will live and die in and for Pakistan are worried.
 

Back
Top