
گوجرانوالہ: بارات کے نامناسب رویے پر دلہن کے والد نے نکاح سے انکار کر کے بیٹی کی شادی اپنے بھانجے سے کر دی جو لڑکی کے ماموں کا بیٹا تھا۔
گوجرانوالہ کے نواحی علاقے علی پور چٹھہ کے ایک گاؤں میں انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں بارات کے غیر مناسب رویے نے شادی کی خوشیوں کو تنازع میں بدل دیا۔
اطلاعات کے مطابق، ڈاکٹر بلال ہنجرا نامی زمیندار کی بارات جب دلہن کے گھر پہنچی تو باراتیوں نے استقبال کو اپنی توقعات کے مطابق نہ پا کر دلہن کے گھر والوں اور خواتین سے بدتمیزی شروع کر دی۔ بارات میں 5000 اور 1000 کے نوٹ بھی لٹائے گئے، جس پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے نوٹ لوٹ لیے۔
صورتحال کشیدہ ہونے پر دلہن کے والد نے باراتیوں کو کھانا تو کھلا دیا، مگر داماد اور باراتیوں کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر نکاح سے انکار کر دیا۔ دلہن کے والد نے کہا کہ "اگر ابھی یہ رویہ ہے تو آگے کیا ہوگا؟"
بعد ازاں، لڑکی کی شادی اسی روز اپنے بھانجے سے انجام دے دی گئی، جبکہ بارات کو بغیر دلہن کے واپس لوٹنا پڑا۔
ڈاکٹر بلال ہنجرا بیرون ملک کاروبار کرنے والے زمیندار تھے، مگر ان کے بارات کے غیر ذمہ دارانہ رویے نے ان کی شادی ختم کروا دی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/barat.jpg