دنیا کے طاقتور وکمزور ترین پاسپورٹس کی رپورٹ جاری، پاکستان کا نمبر کون سا؟

11passportkjssjkjjkjs.png


رواں برس کی دوسری ششماہی کے لیے دنیا کے تمام ملکوں کے پاسپورٹس کی درجہ بندی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستان ایک بار پھر سے انتہائی نچلے نمبروں پر موجود ہے۔

ہینلے اینڈ پارٹنرز کی طرف سے جاری کی گئی یہ رپورٹ رواں برس کی دوسری ششماہی کے لیے ہے جس میں دنیا کے طاقتور اور کمزور ترین پاسپورٹس کی درجہ بندی کی گئی ہے، ایشیائی ملک سنگاپور کے پاسپورٹ کو اس فہرست میں طاقتور ترین قرار دیا گیا ہے۔

ہینلے اینڈ پارٹنرز کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے پاسپورٹ پر شہری 195 ملکوں کا سفر بغیر ویزہ حاصل کیے کر سکتے ہیں۔ سپین، جاپان، اٹلی، جرمنی اور فرانس جیسے بڑے ملک مشترکہ طور پر فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں، ان ملکوں کے شہری اپنے پاسپورٹ پر بغیر ویزا حاصل کیے 194 ملکوں کا سفر کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نیدرلینڈز، سویڈن، لکسمبرگ، آئرلینڈ، فن لینڈ، جنوبی کوریا اور آسٹریا کے پاسپورٹس کو مشترکہ طور پر درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے، ان ملکوں کے شہری اپنے پاسپورٹ کے ساتھ بغیر ویزا حاصل کیے 193 ملکوں کا سفر کر سکتے ہیں۔

فہرست میں برطانیہ اور بلجیم کو مشترکہ طور پر چوتھا نمبر دیا گیا اور ان ملکوں کے پاسپورٹ رکھنے والے شہری 192 ملکوں کا سفر بغیر ویزا حاصل کیے کر سکتے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ، پرتگال اور ناروے کے پاسپورٹس کو فہرست میں 5 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے جہاں کے شہری بغیر ویزا حاصل کیے 191 ملکوں کا سفر کر سکتے ہیں۔

فہرست میں پاکستان کا پاسپورٹ ایک بار پھر سے کمزور ترین رینکنگ کے ساتھ نچلے درجے پر موجود ہے، اسے فہرست میں 104ویں نمبر پر رکھا گیا ہے اور کمزور ترین پاسپورٹ کا حامل چوتھا ملک قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان کے پاسپورٹ پر 34 ملکوں میں بغیر ویزے کے داخل ہو سکتے ہیں، پاکستان کے بعد عراق کو 105 ویں، شام کو 106 ویں اور افغانستان کو 107 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔
 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
...ek zamana wo bhi tha jab Pakistani passport Hindustani passport say bhi aagey tha.
Phir Topi walon ki Sarkaar aagai.
Go bilkul sarkar. My own father went to UK just for a visit without a visa because we use to get visa on arrival and was stamped with indefinite leave to remain. Aaj kal log 5 se 10 saal marwane ke baad bhi unko indefinite leave to remain nahi lagi ti. Then he also visited US, France, Italy etc etc.

Aaj kal 1000 papad bhel ke baad bhi visa nahi lagta logon ka