عوام کے لئے ایک بار پھر مشکلات کا انبار لگنے والا ہے,سوئی ناردرن نے گیس نرخوں میں دوبارہ 131 فیصد اضافہ مانگ لیا، ذخائر کم پڑگئے، چیئرمین اوگرا مسرور خان نے ملک میں گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے ذخائر کم پڑ گئے ہیں ‘باہر سے مہنگی گیس منگوانی پڑتی ہے‘امپورٹ کردہ آر ایل این جی کئی گنا مہنگی ہے‘صارفین کو اب گیس بچت کی طرف جانا ہو گا، میں نے بھی اپنے گھر کا گیس بل بچت سے کنٹرول کیا ہے۔
مسرور خان نے گیس ٹیرف بڑھانے کے معاملے کی سماعت کی جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے اپنا اپنا مؤقف پیش کیا سوئی ناردرن نے گیس نرخوں میں دوبارہ131فیصد اضافہ مانگ لیا۔
چیئرمین اوگرا نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا مؤقف سن لیا ہے، اگلی سماعت پشاور میں ہو گی جس کے بعد سفارشات حکومت کو بھجوا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گیس دنیا بھر میں مہنگی ہے یہاں بھی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
گزشتہ ماہ سردی کی شدت بڑھتے ہی اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا، نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی کلوگرام اضافہ کیا گیا ہے، 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 45 روپے 18 پیسے مہنگا ہو گیا تھا۔
قیمتوں میں اضافہ کے بعد 11اعشاریہ 8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 7 روپے مقرر ہو گئی، ایل پی جی کی نئی قیمت 254 روپے 86 پیسے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sui-gas-pakistan-prr.jpg