ذرا سوچیں

khalilqureshi

Senator (1k+ posts)
عمران خان نے ایک دفعہ مودی کے لئے کہا تھا بڑی آفس ، چھوٹا آدمی

ہمارے یہاں ملکی سطح پر کئی بڑی آفس ہیں جن میں چھوٹے لوگ بیٹھے ہؤے ہیں. مثال کے طور پر

۱. وزیر اعظم کی کرسی پر چھوٹا، شہباز شریف
۲. چیف آف آرمی سٹاف کی کرسی پر چھوٹا، عاصم منیر
۳. چیف جسٹس آف پاکستان کی کرسی پر چھوٹا، قاضی فائز عیسیٰ
۴. چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کی کرسی پر چھوٹا، سکندر سلطان راجہ

بقیہ بڑی سیٹوں پر بیٹھے چھوٹے لوگوں کو چھوڑیں. ذرا سوچیں پاکستان کو چلانے والی چار سب سے بڑی سیٹوں میں سے ایک ملکی انتظام و انصرام پاکستان کی تاریخ کے کرپٹ ترین اور نا اہل ترین شخص کے حوالے، پاکستان کا سپہ سالار، پاکستان کی تاریخ کا تاریخ سے سب سے زیادہ نابلد اور نا اہل ترین شخص ، پاکستان کے عدالتی نظام کا محافظ پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ متعصب اور غصیلہ شخص اور پاکستان کے اسمبلیوں کے لئے نمائندہ چننے کا فرض انجام دینے والا ایک تین دفعہ وزیر اعظم رہنے والے نا اہل کا ذاتی ملازم ہو تو کیا یہ چھوٹے لوگ کبھی بھی کسی بھی آفس میں کسی بھی بڑے کو برداشت کریں گے؟ اگر اس سوال کا جواب نہ میں ہو توکیا پاکستان کی سلامتی پر سوالات کھڑے نہیں ہوجاتے؟

ذرا سوچیں
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
کیا یہ چھوٹے لوگ کبھی بھی کسی بھی آفس میں کسی بھی بڑے کو برداشت کریں گے؟ اگر اس سوال کا جواب نہ میں ہو توکیا پاکستان کی سلامتی پر سوالات کھڑے نہیں ہوجاتے؟

ذرا سوچیں



جب سے اس دشت میں آیا ہوں اسی سوچ میں ہوں
کہ بیابان میں کیا سوچ کر آتا ہے کوئی
 

Back
Top