
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر پاکستان تحریک انصاف کے حامی ، مجرم بھگوڑوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1631316448499908609
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے یہ حامی اندرون و بیرون ملک بیٹھ کر قومی اداروں اور ان کے سربراہان کے خلاف مذموم بھارتی ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں، حکومت ملک دشمن اس مہم کی مذمت کرتی ہے۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ کے آخر میں پی ٹی آئی کے تمام حامیوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ" ان زبانوں کو لگام ڈالیں گے"۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق فوجی افسر میجر ریٹائرڈعدیل راجہ نے آرمی چیف پر عمران خان کے قتل کی پلاننگ کا الزام لگایا تھا جس پر ن لیگی رہنماؤں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا اور انہیں انٹرپول کی مدد سے گرفتارکرکے پاکستان لانے کا مطالبہ کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rana-sahaha.jpg