راولا کوٹ کے بعد بلوچستان کی دکی جیل سے تین قیدی روشندان توڑ کر فرار

2dukijailkskkkd.png

بلوچستان کے ضلع دکی میں واقع سب جیل سے تین قیدی جیل کا روشندان توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دکی کی سب جیل میں 13 قیدیوں کو قید کرکے رکھا گیا تھا جن میں قتل ، ڈکیتیوں اور دیگر جرائم میں ملوث قیدی شامل تھے جن میں سے تین قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ دکی جلیل احمد مری کے مطابق قیدیوں کو صبح واش روم کیلئے حوالات سے باہر نکالا گیا اسی دوران عصمت اللہ، صدیق اور کبیر نامی قیدی لاک اپ کا روشندان توڑ کر فرار ہوگئے، فرار ہونے والے قیدی ڈکیتی کے مقدمات میں نامزد تھے جن میں سے دو قیدی پشین جبکہ ایک سنجاوی سے تعلق رکھتا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1807735502772023799
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان نے قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہےجبکہ پولیس نے قیدیوں کی تلاش شروع کردی ہے تاہم ابھی تک کسی بھی قیدی کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

گزشتہ روز راولاکوٹ جیل سے بھی دن دیہاڑے 20 قیدی فرار ہو گئے تھے۔ قیدیوں نے ڈیوٹی پر مامور اہلکار کو پکڑ کر اسکی آنکھوں میں مرچیں ڈالیں اور پولیس اہلکار کی بندوق چھین کر اسے یرغمال بنایا، ہوائی فائرنگ کی اور فرار ہوگئے تھے۔