راولپنڈی میں خفیہ ایجنسی کی گاڑی چوری ہوگئی

rw11h11ih.jpg


راولپنڈی میں نادرا دفتر کے باہر سے خفیہ ادارے کی گاڑی چوری ہوگئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے مری روڈ پر واقع نادرا دفتر کے باہر خفیہ ایجنسی کا ایک ملازم سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی پر اپنی فیملی کے ہمراہ پہنچا، گاڑی نادرا دفتر کے باہر پارک کرکے خفیہ ایجنسی کا ملازم اپنی فیملی کے ہمراہ دفتر کے اندر چلا گیا۔

جیسے ہی گاڑی کا سوار دفتر کے باہر آیا تو اسے علم ہوا کہ گاڑی غائب ہے،واردات صادق آباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا، جہاں گاڑی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،پولیس نے اردگرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے پولیس کو ملزمان کے حوالے سے کچھ ثبوت ملے ہیں، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں آپریشن شروع کرکے چوری ہونے والی گاڑی کی برآمدگی کی کوششیں شروع کردی ہیں، پولیس اس حوالے سے اپنے تمام تر وسائل استعمال کرتے ہوئے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں۔