راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست، قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم کی اندرونی کہانی سامنےآگئی

8paksidreehjshsinjdk.png

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم پر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد عوام کے ساتھ ساتھ سابق کھلاڑیوں کی طرف سے بھی شدید تنقید کی گئی تھی۔ روالپنڈی ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے تاریخی شکست کھانے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم کی اندرونی کہانی بھی اب سامنے آگئی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ قومی کرکٹ ٹیم کے بالرز کی کارکردگی سے ناخوش ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں قومی فاسٹ بائولرز کی کارکردگی سے ٹیم مینجمنٹ کے ناخوش ہونے کے ساتھ ساتھ سینئر کھلاڑیوں کی طرف سے فاسٹ بائولرز کی کم ہوتی رفتار پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کا راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست کی وجوہات بارے خیال ہے کہ پاکستانی فاسٹ بائولرز پچ پر موجود گھاس سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔

گزشتہ روز پاکستانی ڈریسنگ روم کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں جنہیں دیکھ کر قیاس آرائیاں کی گئیں کہ قومی ٹیم میں سب ٹھیک نہیں ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ ویڈیو کس دن کی ہے۔ ویڈیو میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور کوچ جیسن گلیپسی نظر آرہے تھے، شان جیسن کو کچھ کہہ رہے تھے اور ان کی باڈی لینگویج سے لگتا تھا کہ وہ ناراض ہیں تاہم جیسن اطمینان سے بات سنتے رہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو راولپنڈی ٹیسٹ میں 10 وکٹوں کے ساتھ شکست دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی تھی اور یہ پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کی ٹیسٹ میچز میں پہلی فتح تھی۔ پاکستان نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ 448 رنز بنا کر ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگ میں 565 رنز بنا لیے تھے۔

پاکستان ٹیم اپنی دوسری میں صرف 146 رنز ہی بنا سکی تھی جس کے بعد بنگلہ دیش ٹیم کی ٹیم کو جیتنے کے 30 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کر لیا اور تاریخی کامیابی اپنے نام کی۔ قومی ٹیم کی ڈرامائی انداز میں شکست پر شائقین کی طرف سے شدید تنقید کی گئی اور دوسری طرف اب قومی ٹیم کو سیریز برابر کرنے کے لیے دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہو گی جو 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جائیگا۔
 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
سیاست کھیل کا حصہ بن چکی ہے اس سے زیادہ کہنا مناسب نہیں ہے۔ مستقبل میں ایسے ہی شکستیں دیکھنے کو ملیں گی۔
 

Back
Top